ٹرین گینگ ریپ، عدالت نے 5 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی


26 جولائی ، 2022

کراچی (جنگ نیوز)کراچی کی عدالت نے چلتی ٹرین میں خاتون مسافر کا گینگ ریپ کرنے اور فوٹیج بنانے پر نجی ٹرین کے 5ملازمین پر فرد جرم عائد کردی۔کراچی کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی اشرف حسین نے ملزمان


پر فرد جرم پڑھ کرسنائی جہاں تینوں زیر حراست ملزمان کو جیل سے لا کر پیش کیا گیا جبکہ ضمانت پر دو افراد عدالت میں پیش ہوئے۔تمام ملزمان نے استدعا کی کہ وہ بے قصور ہیں اور مقدمے کی پیروی کریں گے، جس پر جج نے استغاثہ کے گواہوں کو یکم اگست کو ملزمان کے خلاف گواہی دینے کے لیے طلب کر لیا۔
https://e.jang.com.pk/detail/192014
===============================================


کراچی کی عدالت نے چلتی ٹرین میں خاتون مسافر کا گینگ ریپ کرنے اور فوٹیج بنانے پر نجی ٹرین کے پانچ ملازمین پر فرد جرم عائد کی۔ ریلوے پولیس نے 25 سالہ خاتون پر 27 اور 28 مئی کی رات مبینہ جنسی زیادتی کے حملے کے الزام میں بہاؤالدین زکریا ایکسپریس کے منیجر اور 4 ٹکٹ چیکرز کو گرفتار کیا تھا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی اشرف حسین نے ملزموں پر فرد جرم پڑھ کر سنائی۔ عدالت میں تین زیر حراست افراد کو جیل سے لا کر پیش کیا گیا جبکہ ضمانت پر دو افراد عدالت میں پیش ہوئے۔ تمام ملزمان نے استدعا کی کہ وہ بے قصور ہیں اور مقدمہ لڑیں گے۔

=============================
ناران میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر اسلام آباد سے سیاحت پر آئے ریٹائرڈ پرنسپل کو قتل کر دیا گیا جبکہ فائرنگ سے ان کے دوست زخمی ہو گئے۔ نوائے وقت نیوز کے مطابق سیاحتی مقام ناران میں واقع نوری ٹاپ پر فائرمنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک سیاح جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔ نعش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق سیاح کا نام راجا منظور ہے جنہیں دوران ڈکیتی مزاحمت پر قتل کیا گیا۔ مقتول دوستوں کے ساتھ سیر کیلئے آئے ہوئے تھے کہ رات اگئے نوری ٹاپ اور رتی گلی کے درمیان ان کے کیمپ میں چھینا جھپٹی کا واقعہ پیش آیا۔ ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ پولیس نے مزید بتایا ہے کہ راجا منظور ریٹائرڈ پرنسپل ہیں جن کی پانچ بیٹیاں ہیں۔

=====================================
کراچی سے لاہور جاکر اپنی پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا کو کراچی منتقل کردیا گیا۔ دعا زہرا کو عدالت کے حکم پر لاہور سے کراچی منتقل کیا گیا ہے جسے اب چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رکھا گیا ہے، دعا کو یکم اگست کو متعلقہ ٹرائل کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔ ذرائع چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے مطابق دعا زہرا کو فل پروف سکیورٹی اور حفاظتی انتظامات میں رکھا گیا ہے کسی کو بھی اس سے ملنے کی اجازت نہیں ہے۔ واضح رہے کہ 23جولائی کو لاہورکی مقامی عدالت نے دعا زہراکو کراچی بھجوانے کا حکم دیا تھا جس کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ رضوان احمد نے تحریری حکم جاری کیا۔ عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ دعا زہرا کو جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی غربی کی عدالت میں پیش کیاجائے، دعا زہراکی جان کے تحفظ کیلئے تمام اقدامات کیے جائیں۔