امیرکویت بیمار ہونے کے بعد اب روبہ صحت ہیں ۔ کویت سے طارق اقبال کی رپورٹ

کویت کے امیر عزت مآب جناب شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح علالت کے بعد اب روبہ صحت ہیں ۔ڈاکٹروں کے مطابق ان کی صحت میں کافی بہتری آ چکی ہے نگران وزیر برائے امیری دیوان کے مطابق امیر کویت کے تفصیلی طبی معائنے کے بعد ان کی میڈیکل رپورٹس تسلی بخش آئی ہیں اور وہ تیزی سے صحت مند ہو رہے ہیں انہوں نے اللہ تعالی سے دعا کی کہ وہ امیر کویت کو جلد مکمل صحت یابی عطا فرمائیں ۔