ڈی جی خان میں لیڈی ڈاکٹر عائشہ سے زیادتی۔ گلبرگ کالونی میں لے جا کر زبردستی شراب پلائی اجتماعی زیادتی میں پولیس ملازم شامل

ڈی جی خان میں لیڈی ڈاکٹر عائشہ سے زیادتی۔

گلبرگ کالونی میں لے جا کر زبردستی شراب پلائی


اجتماعی زیادتی میں پولیس ملازم شامل

رات گئے برہنہ حالت میں وڈیو بھی بناتے رہے صبح ہوئی اور ورثاء نے آ کر کپڑے پہنائے۔ لیڈی ڈاکٹر

=======================================================================


ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ پہاڑ پور کی حدود گائوں لاڑ میں بہنوئی سے شادی کی خواہشمند خاتون نے ماں کی ملی بھگت سے بہن کے کھانے میں زہر ملادیا، متاثرہ خاتون کا4ماہ کا حمل ضائع ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق بستی زینگراں والی گائوں لاڑ کی رہائشی( ح) بی بی زوجہ صغیر بلوچ نے تھانہ پہاڑپور میں رپورٹ درج کرائی ہے کہ میری ہمشیرہ جو کہ میرے خاوندسے شادی کی خواہش مند تھی، نے میری والدہ کی ملی بھگت سے میرے کھانے میں زہر ملاکردیا جس سے میری حالت غیر ہوگئی اور میرا4ماہ کا حمل بھی ضائع ہوگیا۔ تھانہ پہاڑ پور پولیس نے متاثرہ خاتون کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

=======================================

کورنگی روڈ پر واقع معروف برگر چین میں مبینہ طور پر توڑ پھوڑ کرنے والے سابق ایس ایس پی میاں جمشید انعام اللہ کے خلاف سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا،برگر چین کے منیجر نے الزام عائد کیا کہ ملزم صبح پانچ بجے پہنچا تو ریسٹورنٹ بند ہوچکا تھا، ملزم نے زبردستی کھانے کا مطالبہ کیا اور انکار کرنے پر گارڈ کو مارا اور عملے کو بھی بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار گشت پر جارہے تھے کہ فریقین لڑائی میں ڈنڈوں، پتھروں، لاتوں اور گھونسوں کا آزدانہ استعمال کررہے تھے،فوری طور پرجھگڑا کرنے والے عناصر کو الگ کیا اور دونوں فریقین کے مصور، آغا، احمد رحمان، جمشید انعام اللہ اور دیگر کو گرفتار کرکے لڑائی جھگڑے اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ،سابق پولیس افسرکے خلاف بیوی کے قتل کا مقدمہ بھی درج ہے جس کے الزام میں وہ جیل جاچکا ہے ۔
===========================================

سوات کے پر فضامقام علی داد کی آبشارپرٹک ٹاک نے2دوستوں کی جان لے لی،ثناء اللہ اورعدنان آبشار علی داد کے کنارے تصویر یں بناتے ہوئےدونوں سیکڑوں فٹ کی اونچائی سے گر کر جاں بحق ہوگئے۔دونوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔ ایس ایچ او تھانہ غالیگے بریکوٹ حبیب سید خان کے مطابق سیروتفریح کے لئے جانے والے دوست علی داد کی آبشار کے بالائی سرے پر تصویر کشی کررہے تھے کہ اس دوران ستائیس سالہ ثناء اللہ ولد آدم خان سکنہ فیض آباد (سیدوشریف) کا پاؤں پھسل کر گرگیا۔دوسرے ساتھی تیئس سالہ عدنان باچا ولد خان گل سکنہ فیض آبادنے اپنے دوست کو بچانے کی کوشش کی لیکن دونوں خود پر قابو نہ پاسکے تین سو سے زائد فٹ کی اونچائی سے نیچے تالاب میں گر کرموقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ان کا تیسرا ساتھی اٹھارہ سالہ عمر ولد ایازسکنہ فیض آبا دسلامت رہا۔ مقامی افراد نے طویل جددجہد کے بعد لاشیں نکال لیں۔ بعدازاں ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو قانونی کارروائی کے لئے بریکوٹ ہسپتال منتقل کردیا۔
============================================

راجن پور، بس ڈرائیور کی مسافر خاتون سے مبینہ زیادتی
23 جولائی ، 2022

راجن پور (خبرایجنسی)ضلع راجن پور میں بس ڈرائیور نے خاتون مسافر کو مبینہ طور پر اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا،واقعہ راجن پور کے گورچانی ٹرمینل پر پیش آیا، مبینہ زیادتی کا شکار خاتون چیچہ وطنی سے کوٹ مٹھن جارہی تھی کہ اس دوران گورچانی ٹرمینل پر بس نے اسٹاپ کیا،اسی دوران بس ڈرائیور نے خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بناڈالا اور خاتون کو نیم بے ہوشی کی حالت میں گاڑی میں چھوڑ کر فرار ہوگیا، اندوہناک واقعے پر مسافروں نے شدید احتجاج کیا ۔
=============================================