قصور شہر اور ملحقہ علاقوں سے کئی اہم خبریں۔

t
قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور معروف صوفی بزرگ محمد عظمت اللہ شاہ کے سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات 25جولائی سے قصور میں شروع منعقد ھو گئیں۔ تقریبات کی صدارت سجادگان حضرت صوفی محمد نقیب الرحمن شاہ وحضرت صوفی محمد اسد اللہ شاہ کریں گے،عرس میں دنیا بھر سے مریدین، خلفائے عزائم و زائرین ، سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندگان اور صحافیوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی، تفصیلات کے مطابق حضرت خواجہ خواجگان صوفی محمد عظمت اللہ شاہ قدس سرہ ¾ العزیز کا چھیواں سالانہ عرس 25 ‘26 ‘27 ذوالحجہ کو آستانہ عالیہ نقیب آباد شریف قصورمیں شروع ہوگا، عرس کی تین روزہ تقریبات کی صدارت سجادگان در گاہ نقیب الاولیاءنقیب ثانی حضرت صوفی محمد نقیب الرحمن شاہ و عظمت ثانی حضرت صوفی محمد اسد اللہ شاہ کریں گے، عرس میں دنیا بھر سے مریدین، خلفائے عزائم و زائرین کی بڑی تعداد شرکت کرے گی، عرس کی تین روزہ تقریبات کے موقع پر درودود و سلام، محفل سماع، ختم خواجگان و محفل رنگ دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔
=========================================


قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور میں ڈکیتی کی مختلف دو،وارداتوں میں، سات لاکھ روپے رقم لوٹ لئے۔۔ مکئی کی خریداری کا کام کرنے والا قصور کا رہائشی حافظ محمد عثمان اور فراست علی رات نو بجے لاہور سے قصور کی طرف جا رہے تھے کہ پکی حویلی کے قریب دو نا معلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوﺅں نے اسلحہ کے زور پر ساڈھے چھ لاکھ روپے نقدی ، موبائل فون ودیگر قیمتی کاغذات چھین کر فرار ہو گئے۔پولیس تھانہ مصطفے آباد مصروف کاروائی ہے جبکہ گزشتہ رات نواحی گاؤں کچا پکا کے رہائشی الوھاب برکس کے مالک عبدالشکور کمبوہ بسواری موٹرسائیکل گھر سے بھٹہ خشت پر جا رہے شادی ہال کے قریب مسلح ڈاکو وں نے زبردستی روک کر دوران تلاشی نقد چالیس ہزار ،موبائل وقیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے ۔پولیس تھانہ کھڈیاں خاص مصروف کاروائی ہے۔
==========================================


قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور راو خانوالہ سے دو روز قبل گھر سے لاپتہ ھونے والے دو نو عمر لڑکوں کی لاشیں مختلف مقامات سے برآمد ۔پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے ۔19جولائی کی رات راؤ خانوالا کے رہائشی اللہ وسایا مسیح کا پندرہ سالہ بیٹا مبشر لاپتہ ہوا جس کے اغوا کا فوری مقدمہ درج کیا گیااور 22 جولائی کو مبشر کی ڈیڈ باڈی تھانہ بصیر پور ضلع اوکاڑہ کے علاقہ بی ایس لنک نہر سے پولیس کو ملی جبکہ دو روز قبل مقتول مبشر کے والد اللہ وسایا نے مبشر کے دوست چودہ سالہ آدم مسیح سے اپنے بیٹے کے بارے میں پوچھ گچھ کی اور گزشتہ صبح ادم مسیح کی بھی ڈیڈ باڈی بھی راؤ خانوالا سے ملی جس کو فائر مار کر قتل کیا گیا۔واقعہ کی اطلاع پاکر ایس پی انویسٹی گیشن اور اے ایس پی صدر سمیت پولیس کی بھاری نفری موقعہ پر پہنچی اور حالات و واقعات کا جائزہ لیا اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کیلئے فرانزک ٹیموں اور کرائم سین یونٹ کو طلب کیا گیا ۔ڈی پی او قصور محمد صہیب اشرف نے حقائق کو جاننے اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے دو مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی جس نے دونوں دوستوں کے قتل میں ملوث ایک مشتبہ ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔
==========================================


قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصورکے نواحی علاقے آصف کالونی پتوکی سے ایک شخص کی نعش برآمد۔عبدالرحمن نے پولیس تھانہ سٹی پتوکی میں اطلاع دی ہے کہ آصف کالونی پتوکی میں عقب سول ہسپتال میں ایک نعش پڑی ہے اطلاع پا کر ایس ایچ او اے ایس آئی ارشد محمود کے ساتھ موقع پر پہنچے اور ابتدائی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ایک 39/40نامعلوم شخص کی نعش ملی ہے جو بظاہر ایک نشئی معلوم ہوتا ہے اور بروقت نشۂ نہ ملنے کی وجہ سے موت واقع ہوئی ہے پولیس تھانہ سٹی پتوکی نے نعش کو قبضہ میں لیکر ورثاء کی تلاش شرود کردی۔
==========================================

v

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور لیسکو واپڈا نیاز نگر سب ڈویژن کے آفسران اور عملہ کی نااہلی وغفلت کے باعث 12سے پندرہ گھنٹے بجلی کی بندش نے شہریوں کی زندگیاں اجیرن کی دیں کاروبار متاثر رشوت دینے والی فیکٹریوں کی بجلی فوری بحال جبکہ رہائشی علاقوں کو نظر انداز کردیا شہریوں کا لیسکو حکام سے فوری نوٹس لیکر نااہل عملہ کو تبدیل کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق نیاز نگر سب ڈویژن جو کہ سب سے بڑاکاروباری علاقہ ہے اور اس علاقہ میں کمپلین آفس میں ڈیوٹی کرنے والے لائن مین سے لیکر اوپر تک مختلف ریٹ مقرر کررکھے ہیں جو اہلکار سب سے زیادہ بولی دیتا ہے اسے کمپلین آفس میں ڈیوٹی دی جاتی ہے اور پھر وہ اپنی مرضی سے علاقہ میں بجلی کی سپلائی بحال رکھتا ہے اگر کسی فیکٹری کی بجلی خراب ہوجائے تو وہاں سے تین سے پابچ ہزار روپے نزرانہ ملتا ہے اور اگر کسی رہائشی علاقہ کی بجلی درست کرنی ہوتو کم نزرانہ ملنے کی وجہ سے اُسے جان بوجھ کر کئی کئی گھنٹے لیٹ کردیا جاتا ہے اور نہ ہی کمپلین آفس کا عملہ کوئی بات سنتا یے اور نہ ہی کوئی دوسرا آفسر لیکسو عملہ اور آفسران کی اس نااہلی کی سزا رہائشی علاقوں کے غریب عوام کو بھگتنا پڑتی ہے علاقہ مکینوں نے لیکسو حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ نیاز نگر سب ڈویژن کے کمپلین آفس عملہ کو تبدیل کرکے ایماندار اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ کرکے ڈیوٹی لگائی جائے اس سلسلہ میں نیازنگر سب ڈویژن کے لائن سپرٹینڈنٹ کاکہنا ہے کہ تمام الزامات غلط ہیں صرف عملہ کی کمی ہے دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں
=========================================


قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور الہ آباد کے قریب پیراں والا کوٹ تلونڈی میں بیوی سے ناجائز تعلقات سے منع کرنے پر قریبی رشتہ دار نے گھر میں سوے ہوئے دو حقیقی بھائیوں پر تیزاب پھینک دیا جس کے نتیجے میں ایک بھائی جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا زندہ بچ جانے والا بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔الہ آباد کے قریب پیراں والا کوٹ تلونڈی میں سردار زبیر خاں کے بھٹہ خشت پر کام کرنے والے 35/36سالہ سیموئل مسیح کی بیوی کے ساتھ اس کے قریبی رشتہ دار سلطان مسیح کے مبینہ طور پر ناجائز تعلقات تھے جس پر سمیو ئل مسیح نے اپنے14/15سالہ چھوٹے بھائی مینول مسیح عرف مانو کے ہمراہ سلطان مسیح کو اس طرح کے عمل سے روکا جس کا سلطان مسیح نے برا منایا اور اپنے دل میں رنجش رکھی گزشتہ روز رات کو سیمو ئل مسیح اور مینول مسیح بھٹہ خشت پر حسب معمول کام کا ج سے فارغ ہو کر سوے ہوئے تھے کہ سلطان مسیح نے دونوں بھائیوں کے اوپر تیزاب پھینک دیا جس کے نتیجے میں سیموئل مسیح اور مینول مسیح دونوں بھائیوں کو شدید زخمی حالت میں جنرل ہسپتال لاہور لے جایا گیا جہاں پر زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے 14/15 سالہ مینول مسیح جاں بحق ہو گیا جبکہ سیموئل مسیح شدید زخمی ہو گیا اور تیزاب کی وجہ سے اس کی دونوں آنکھیں ضائع ہو گئیں،دوزیادہ دیر زندہ نہ رہ سکا دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج دم توڑ گیا واقع کی اطلاع پا کر ڈی پی او قصور صہیب اشرف نے پولیس کی دو ٹیمیں تشکیل دیکر ملزم سلطان مسیح کی فوری گرفتاری کا ٹاسک دے دیا۔
==========================================

v

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور و گردونواح میں ڈکیتی،چوری اور راہزنی کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ڈاکوؤں نے شہریوں کو گن پوائینٹ پر یرغمال بنا کر نقدی،موبائل فون،موٹر سائیکل و دیگر سامان لوٹ لیا۔ اشرف نے پویس تھانہ بی ڈویژن میں اطلاع دی ہے کہ نامعلوم چور میرے گھر سے الماری کا تالہ توڑ کر 80ہزار روپے نقدی چوری کرکے لے گئے ہیں۔شبیر نے پولیس تھانہ سرائے مغل میں اطلع دی ہے کہ گوپے راہ کے مقام پر چارکس نے اسلحہ کی نوک پر زبردستی 20ہزار روپے نقدی،موٹر سائیکل اور تین عدد موبائل فون چھین لیے ہیں۔غلام مصطفے نے پولیس تھانہ سٹی پھولنگر میں اطلاع دی ہے کہ بائی پاس کے قریب تین کس نامعلوم نقدی اور موبائل فون لے گئے ہیں فرسٹ رسپانڈ پولیس موقع پر پہنچی اور ابتدائی رپورٹ میں بتایاہے کہ نامعلوم کالر سے جھپٹا ما ر کر فون چھین کر لے گئے ہیں کاروائی ہوگی۔صبغت علی نے پولیس تھانہ سٹی پھولنگر میں اطلاع دی ہے کہ ملانوالہ بائی پاس کے قریب چند کس نامعلوم نے گن پوائینٹ پر 6ہزار ورپے نقدی و دیگر ڈاکومینٹس چھین کر فرار ہوگئے ہیں۔اقبال نے پولیس تھانہ مصطفے آباد میں اطلاع دی ہے کہ روہی کے قریب ایک کس نے اسلحہ کی نوک پر نقدی اور موئل فون چھین لیا ہے۔ذوالفقار نے پولیس تھانہ راجہ جنگ میں اطلاع دی ہے کہ میر محمد کے قریب میری دوکان سے نامعلوم چور نقدی و دیگر سامان چوری کرکے لے گئے ہیں۔مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے۔
=========================================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور کے علاقے بھٹہ گوریانوالہ سے لڑکا اغواء،مقامی پولس نے واقع کی اطلاع پر کاروائی کا آغاز کر دیا۔حسین خاں نے پولیس تھانہ میں اطلاع دی ہے کہ بھٹہ گوریانوالہ سے نامعلوم ملزمان نے میرے کزن کو اغواء کرلیا ہے۔پولیس تھانہ بی ڈویژن مصروف کاروائی ہے

=======================
قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور کے نواحی گاؤں ٹھٹھی مانوالہ کے قریب رشتہ کے تنازعہ پر ملزم نے فائرنگ سے لڑکی کومضروب کردیا۔22/23فاطمہ بی بی اور ملزم رفیق کے عزیزو اقارب مین رشتہ لین دین کا تنازعہ تھاکہ ملزم رفیق نے رشتہ سے انکار پر فاطمہ بی بی کو فائرنگ سے زخمی کردیا واقع کی
اطلاع پاکر ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچا اور زخمی کوعلاج کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس تھانہ گنڈا سنگھ والا مصروف کاروائی ہے۔
=============================
قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور نبی بخش سٹاپ فیروز پور روڈ پر اچانک ایک کار کا ایکسل ٹوٹنے سے ایک مسافر بس کے ساتھ جا ٹکرائی جس کے نتیجہ میں دو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے ریسکیو عملہ موقع پر پہنچ گیا۔نبی بخش سٹاپ فیروز پور روڈ کے مقام پر ایک کار جو لاہور سے قصور کو آرہی تھی اچانک کا ر کا ایکسل ٹوٹنے سے وہ ایک مسافر بس کے ساتھ جا ٹکر ائی جس کے نتیجہ میں 35سالہ منیر اور 40سالہ فرمان موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 15سالہ عبداللہ اور 25سالہ صفیہ شدید مضرو ب ہوگئے اس کے علاوہ 35سالہ سرفرازجو معمولی زخمی تھا اس کو طبی امداد کے بعد روانہ کردیا گیا ہے نعشوں اور زخمیوں کو ریسکیو عملے نے ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے۔
====================================
قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور و گردونواح میں ڈکیتی،چور اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر نہتے شہریوں سے لاکھوں روپے نقدی،طلائی زیورات،موٹر سائیکل،موبائل فون و دیگر سامان چھین لیا۔اعجاز علی نے پولہس تھانہ الہ آباد میں اطلاع دی ہے کہ گہلن کے قریب میرے سے تین کس مسلح گن پوائنٹ پر گھر والوں کو یرغمال بنا کر 3لاکھ روپے نقدی اور 8 تولہ طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے ہیں۔ذوالفقار علی نے پولیس تھانہ بی ڈویژن میں اطلاع دی ہے کہ دوکس نامعلوم کالی پل کے مقام پر 6 ہزار روپے نقدی چھین کر فرار ہوگئے ہیں۔مقبول ایڈووکیٹ نے پولیس تھانہ صدر میں اطلاع دی ہے کہ ٹولوانوالہ بائی پاس کے قریب تین کس نے گن پوائنٹ پر 20ہزار روپے نقدی اور میری بھتیجہ سے دو عدد موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ہیں۔احمد شاہزیب نے پولیس تھانہ صدر میں اطلاع دی ہے کہ مین گنڈا سنگھ روڈ پر دوکس نے گن پوائنٹ پر 25ہزار روپے نقدی اور 2عدد موبائل فون چھین لیے ہیں۔نامعلوم کالر نے پولیس تھانہ سٹی پتوکی میں اطلاع دی ہے کہ نعمت چوک بائی پاس کے قریبدوکس نے گن پوائنٹ پر 10 ہزار روپے نقدی چھین لی ہے۔علی شیر نے پولیس تھانہ سٹی پتوکی میں اطلاع دی ہے کہ ملانوالہ بائی پاس کے قریب 4کس نے گن پوائنٹ پر 5ہزار روپے نقدی چھین لی ہے۔نامعلوم کالر نے پولیس تھانہ صدر پتوکی میں اطلاع دی ہے کہ چک27 بھولے وال کے قریب تین مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر پانچ لوگوں سے واردات میں 5موبائل اور ایک موٹر سائیکل و دیگر سامان چھین لیا ہے۔محمد اعظم نے پولیس تھانہ صدر پھولنگر میں واردات کی اطلاع دی ہے مقامی پولیس بی ایس لنک جمبر موقع پر پہنچے اور بتایا ہے کہ ہے کہ فیملی ممبرز کار میں چائے پی رہے تھے کہ 5 مسلح آئے اور گن پوائنٹ پر زبردستی 20ہزار روپے نقدی،طلائی زیورات اور موبائل فون چھین کر موقع سے فرار ہو گئے ہیں۔احمد وقاص نے پولیس تھانہ صدر میں اطلاع دی ہے کہ اٹھیل پور نول کے قریب دوکس نے گن پوائینٹ پر 20/25ہزار روپے نقدی،بلانمبری موٹر سائیکل،موبائل فون و دیگر سامان چھین لیا ہے۔بلال احمد نے پولیس تھانہ اے ڈویژن میں درخواست دی ہے کہ علی احمد شاہ کالونی کے قریب دوکس نے گن پوائینٹ پر 20ہزار روپے نقدی چھین لی ہے۔مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے۔