ڈپلومیٹک وومن کمیٹی کویت کی خواتین نے شاہی محل میں شاہی خاندان کے افراد کے ہمراہ خاتون اول کی دعوت پر عید منائی۔

کویت سے طارق اقبال کی خصوصی رپورٹ ۔ ڈپلومیٹک وومن کمیٹی کویت کی خواتین نے  شاہی محل میں شاہی خاندان کے افراد کے ہمراہ خاتون اول کی دعوت پر  عید منائی۔ڈپلومیٹک وومن کمیٹی کی خواتین کو عید الاضحیٰ کے موقع پر شاہی محل میں شاہی خاندان کے افراد کے ہمراہ کویت کی روایات اور رسم و رواج کے مطابق عید کی خوشیاں منانے کی دعوت خود خاتون اول امیر کویت کی بہن شیخاں العنود نے دی تھی ۔شا ب پیلس میں عید کی مبارکباد کے تبادلے کے بعد  ڈپلومیٹک امن کمیٹی کی خواتین کو وزیراعظم شیخ جابر المبارک الصبا ح کہ یہاں بھی لے جایا گیا ۔ڈپلومیٹک وومن کمیٹی کی خواتین ارکان نے اس دعوت اور دورے کوانتہائی یاد  گار قرار دیا اور اس پر انتہائی خوشی اور مسرت کا اظہار کیا ۔