رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ زعیم قادری کورونا میں مبتلا

مخصوص نشست پر منتخب مسلم لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی عظمی زعیم قادری کو کورونا ہوگیا۔


عظمی زعیم قادری نے گزشتہ روز بخار ہونے پر کورونا کا ٹیسٹ کرایا تھا جو مثبت آیا۔ عظمیٰ زعیم نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔ ان کے شوہر زعیم قادری کہتے ہیں عظمیٰ قادری کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

عظمی زعیم قادری کل وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن میں ووٹ ڈالیں گی یا نہیں؟ سوال اٹھ گئے۔

واضح رہے کہ ملک کے سب سے بڑے صوبے پر حکمرانی کےلیے وزیراعلیٰ کا انتخاب آج ہوگا۔


پنجاب اسمبلی میں قائد ایوان کا چناو سہہ پہر 4 بجے ہوگا۔ بظاہر پی ٹی آئی کی اکثریت ہے لیکن حکمراں اتحاد نے حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ بنوانے کے لیے سر دھڑ کی بازی لگارکھی ہے۔

https://www.samaa.tv/news/40004088/
======================================================