بین اسٹوکس نے اپنی ون ڈے کیپ ننھے فین کو دیدی

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے ون ڈے میچ کے اختتام پر اپنی ون ڈے کیپ ننھے فین کو دے دی۔

بین اسٹوکس کے اس عمل کو سوشل میڈیا پر پزیرائی مل رہی ہے۔

واضح رہے کہ بین اسٹوکس نے گزشتہ روز ڈرہم میں جنوبی افریقہ کے خلاف آخری ون ڈے میچ کھیلا تھا۔
بین اسٹوکس نے 2 روز قبل ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

اس حوالے سے انہوں نے کہا تھا کہ ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ مشکل تھا، میں اس فارمیٹ میں 100 فیصد پرفارم نہیں کر پا رہا تھا۔

انگلش ٹیسٹ کپتان نے مزید کہا کہ اب میں سارا فوکس ٹیسٹ اور ٹی 20 کرکٹ پر کر سکتا ہوں۔