پاک فضائیہ کے پائلٹ حسن ۔۔۔۔۔۔ پوری قوم کے ہیرو

پلوامہ کے واقعہ کو بنیاد بناکر خطے میں جنگ کا ماحول پیدا کرنے والے بھارت کو لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزیوں کے بعد اس وقت منہ توڑ جواب ملا جب پاک فضائیہ نے دو بھارتی طیاروں کو مار گرایا اور ایک بھارتی پائلٹ کو گرفتار کر لیا۔ اس کامیاب اور تاریخ ساز کارروائی میں پاک فضائیہ کے پائلٹ حسن قوم کے ہیرو بن کر سامنے آئے۔ اب ہر طرف ان کا چرچا ہے۔ ان کی تصاویر شئیر کی جا رہی ہیں۔ ان کو مبارکبادیں مل رہی ہیں۔ ،پوری قوم ان پر فخر کر رہی ہے۔ یقینی طور پر وہ اور ان کی فیملی بے حد خوش اور قابل مبارکباد ہیں، پائلٹ حسن نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ وہ بچے بچے کے آئیڈیل ہیں۔ انہوں نے ثابت کردیا ہے کہ پاک فضائیہ دنیا کی بہترین ایئرپورٹس میں شامل ہے اور دشمن کو کبھی میلی آنکھ سے دیکھنے نہیں دے گی۔ انہوں نے بتا دیا ہے کہ ہم بھارتی فوج کی طرح بڑھک نہیں مارتے بلکہ جو کرنا ہوتا ہے وہ کر کے دکھاتے ہیں، پاک فوج زندہ باد ۔۔۔۔ پاکستان پائندہ باد

اپنا تبصرہ بھیجیں