کویت ایئرپورٹ پر بھی بائیو میٹرک ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ

کویت ایئرپورٹ پر بھی بائیو میٹرک ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اس فیصلے پر اگلے سال سے باقاعدہ عمل درآمد شروع ہو جائے گا ۔ آئی اسکیننگ سسٹم نصب کیا جا رہا ہے جس کے ذریعے آنکھوں کی شناخت عمل میں لائی جائے گی اور اس کی تصدیق کے بعد ہی ایرپورٹ میں داخلے یا ایگزیکٹ کی اجازت ملے گی بتاتے داخلہ کے مطابق یہ ٹیکنالوجی نہ صرف ایئرپورٹس پر استعمال کی جائے گی بلکہ ملک کی زمینی سرحدوں سے آنے والے لوگوں کو بھی اس ٹیکنالوجی کے ٹیسٹ سے گزارا جائے گا اس ٹیکنالوجی کی مدد سے کویت میں آنے والے لوگوں کی انفرادی شناخت اور تصدیق کا عمل آسان ہو جائے گا اور جن لوگوں کو ملک سے ڈی  پورٹ کیا جاتا ہے ان کے حوالے سے بھی آسانی ہو جائے گی ۔ کویت سے طارق اقبال کی رپورٹ