پاک بحریہ کی کراچی میں بوٹ ریلی کا انعقاد

پاک بحریہ کی جانب سے قومی آزادی کے موقع پر کراچی ہاربر میں ماہی گیروں کی بوٹ ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ ریلی کا مقصد یوم آزادی کے موقع پر کشمیر سے اظہاریکجہتی کرنا تھا ۔ریلی میں بڑی تعداد میں ماہی گیروں ،بچوں اور بڑوں نے شرکت کی پاک بحریہ کی طرف سے منعقدہ ریلی کے شرکاء نے پاکستان اور کشمیر کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ ریلی کے شرکاء نے پاکستان اور کشمیر کے حق میں پرجوش نعرے بلند کئے ۔