* پیپلز بس سروس کی مقبولیت اور شہریوں کے پرزور مطالبہ پر پیپلز بس سروس کے روٹس بڑھانے کا فیصلہ

شرجیل انعام میمن/ پیپلز بس سروس اجلاس

* پیپلز بس سروس کی مقبولیت اور شہریوں کے پرزور مطالبہ پر پیپلز بس سروس کے روٹس بڑھانے کا فیصلہ

* کلفٹن ، ڈفینس اور گلشن حدید روٹس پر بھی پیپلز بس سروس چلانے کا فیصلہ


* فیصلہ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت سندھ پیپلز انٹرا ڈسٹرکٹ بس سروس سے متعلق اجلاس میں کیا گیا ۔

* لاڑکانہ میں بھی پیپلز بس سروس کے روٹس بڑھانے پر اتفاق

* لاڑکانہ میں پیپلز بس سروس کے 4 روٹس ہونگے ۔

* ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ کو نئی روٹس کا پلان بنانے کا ٹاسک دے دیا گیا

* لاڑکانہ میں 16 جولائی کو 16 بسیں چلائی جائیں گی ۔ اجلاس میں فیصلہ

* این آر ٹی سی ، انڈ پینڈنٹ ایکسپرٹ سے مل کر دو روز میں کراچی کے اضافی روٹس کا پلان مرتب کرے ۔ شرجیل انعام میمن

* کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر پر سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا عملہ بھی تعینات کیا جائے ۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ

* آرٹی ایس سسٹم 25 آگست تک لگ جانا چاہیے ۔ شرجیل انعام میمن

* آر ٹی ایس سسٹم کے بعد بسوں کی ٹریکنک ، وائی فائی کی سہولت اور سی سی ٹی وی کیمرے فعال ہوجائیں گے ۔ شرجیل انعام میمن

* انشاء اللہ کراچی کے شہریوں کو نئی بسوں کے حوالے سے بہت جلد ایک نیا سرپرائز دیں گے ۔ صوبائی وزیر

* اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ عبدالحلیم شیخ ، ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی الطاف ساریو ، ڈی سی لاڑکانہ طارق منظور چانڈیو ، پروجیکٹ ڈائریکٹر این آر ٹی سی صہیب شفیق ، آپریشن مینیجر عبدالشکور ، انڈیپینڈنٹ ایکسپرٹس نوید حسن ، ایس صفدر کاظمی و دیگر بھی موجود تھے

=============================