گورنرسندھ بنانے کے لیے وطن واپس بلوا کر گرفتار کئے گئے ایم کیو ایم کے سینئر رہنما بابر خان غوری کے خلاف کراچی بھر میں درج مقدمات کی تفص

گورنرسندھ بنانے کے لیے وطن واپس بلوا کر گرفتار کئے گئے ایم کیو ایم کے سینئر رہنما بابر خان غوری کے خلاف کراچی بھر میں درج مقدمات کی تفصیلات طلب کر لی گئیں۔ کراچی سینٹرل اور غربی کے انویسٹیگیشن افسران طلب

===========================================

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے خود ساختہ جلا وطن رہنماء اور سابق وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ بابر خان غوری کو کئی سال بعد وطن واپس لوٹتے ہی کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔ وہ گزشتہ 7 سال سے مختلف کیسز میں مطلوب تھے۔

کراچی پولیس نے سابق وفاقی وزیر کی گرفتاری کی تصدیق بھی کردی۔
ذرائع کے مطابق بابر غوری گزشتہ ایک ماہ سے دبئی میں مقیم تھے۔ انہوں نے ایک ہفتہ قبل بھی پاکستان واپس آنے کے لیے ہوائی ٹکٹ خریدے تھے مگر اچانک وطن واپسی ملتوی کر دی تھی۔


ذرائع کے مطابق بابر خان غوری 4 جولائی کی رات پونے 10 بجے امارات ایئر لائن کی پرواز ای کے 602 سے کراچی پہنچے۔

امیگریشن کے مراحل طے کر کے وہ جونہی ایئرپورٹ سے باہر آئے تو انہیں حراست میں لے لیا گیا۔
موصول ہونے والی تصویر میں بابر غوری ایئرپورٹ کے باہر بعض سادہ لباس افراد اور پولیس اہلکاروں سے گفتگو کرتے نظر آ رہے ہیں۔ تاہم ذرائع کے مطابق انہیں اہلکار اپنے ہمراہ لے گئے۔

ذرائع کے مطابق بابر خان غوری کے خلاف کراچی کے ضلع وسطی اور غربی میں مقدمات درج ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ بابر خان غوری کو فوری طور پر ضلع ملیر کے ایک تھانے میں گرفتار کر کے رکھا گیا ہے تاہم کراچی کے مختلف اضلاع کے شعبہ تفتیش کو بابرغوری کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات لے کر پہنچنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔