جیکب آباد میں بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کی کامیابی پر ریلی نکالی گئی، ریلی میں سینکڑوں کارکنوں اور شہریوں کی شرکت، صوبائی مشیر اعجاز جکھرانی نے خطاب میں کہا کہ پی ٹی آئی نے چار سالوں میں جو نہیں کیا وہ بلاول بھٹو وزیر اعظم بن کر کریں گے،

جیکب آباد رپورٹ ایم ڈی عمرانی۔
جیکب آباد میں بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کی کامیابی پر ریلی نکالی گئی، ریلی میں سینکڑوں کارکنوں اور شہریوں کی شرکت، صوبائی مشیر اعجاز جکھرانی نے خطاب میں کہا کہ پی ٹی آئی نے چار سالوں میں جو نہیں کیا وہ بلاول بھٹو وزیر اعظم بن کر کریں گے، عمران خان نے سندھ کے عوام سے ظلم کیا بے روزگار کیا، بجلی، پانی اور دیگر مسائل میں عوام کو دھکیلا دیا ہے۔۔۔


تفصيلات کے مطابق بلدیاتی الیکشن کی کامیابی پر جشن
ریلی جیکب آباد کے زیرو پوائنٹ سے نکالی گئی ریلی میں شریک شرکاء کا شھر کے مختلف علاقوں راستوں کاگشت کیا ریلی ڈی سی چوک پہنچ تو جلسے کی صورت اختیار کر گئی ریلی کی قیادت صوبائی مشیر جیل خانہ جات میر اعجاز حسین خان جکھرانی، ميرغلام عباس خان جکھرانى مير لیاقت خان لاشاری، مير رافع خان جکھرانى ،حاجى شیر محمد مغیری، مير صابر خان جکھرانى نے کی، ریلی کے شرکاء کا پیپلز پارٹی کی

کامیابی پر آتش بازی کی اور خوب نعرے لگائے، پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کے صدر اعجاز جکھرانی نے کہا کہ پارٹی قیادت اور عوام کا مشکور ہوں جنہوں نے ہمارے نمائندوں کو منتخب کیا اور عوام نے جعلی مینڈیت والے نمائندوں کو تاریخی شکست دی انہوں نے مزید کہا کہ اعلیٰ عہدے پر فائز ہونے کے باوجود مخالفین نے شہر میں کوئی کام نہیں کیے ہم نے ماضی میں بھی ثابت کیا تھا کہ پییلز پارٹی عوام کی طاقت سے اقتدار میں آئے آج ضلع کی 44 یوسیز میں پی پی نے کامیابی حاصل کی ہے اور کئی امیدوار بنا مقابلہ کامیاب ہوئے انہیں بھی مبارک ہو لاڑکانہ ڈویژن میں پیپلز پارٹی بڑی اکثریت میں کامیاب ہوئی یہ عوام محبت ہے۔۔۔

===========================