شاہ رخ خان سے موازنہ کرنے پر فہد مصطفیٰ کا ردِ عمل

معروف پاکستانی اداکار فہد مصطفیٰ کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان سے اداکارنہ صلاحیتوں پر موازنہ کرنا زیادتی ہے۔

فہد مصطفیٰ نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ خان کے ساتھ جو موازنہ کر دیتے ہیں بالکل ہی سمجھ سے بالاتر ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ہم خود شاہ رخ خان کو دیکھ دیکھ کر سیکھتے ہیں، ہمارا ان سے کوئی مقابلہ نہیں ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ان سے جو سیکھا اس کا 1 فیصد بھی ہم اسکرین پر اگر پرفارم کرنے میں کامیاب ہوگئے تو بہت بڑی کامیابی ہے۔

فہد مصطفیٰ نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ اس طرح کا سوال کرنا بھی زیادتی ہے۔

واضح رہے کہ اداکار فہد مصطفیٰ آج کل اپنی ساتھی اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ اپنی نئی فلم ’قائدِ اعظم زندہ باد‘ کی پروموشنز میں مصروف ہیں۔