لندن کی بارش میں گانا گاتے ہوئے عمران عباس کی نئی ویڈیو وائرل

معروف پاکستانی اداکار عمران عباس کی لندن میں بارش سے لطف اندوز ہوتے اور گنگناتے ہوئے ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

عمران عباس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے۔
اس ویڈیو میں اُنہیں لندن میں بارش کے دوران سڑک پر چہل قدمی کرتے اور بالی ووڈ کا مشہور گانا ’دل کو قرار آیا‘ گاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکار کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے، صرف چند لمحوں میں ہی اداکار کی اس پوسٹ کو 14 ہزار سے زائد ویوز مل چکے ہیں۔

مداحوں کی جانب سے عمران عباس کی گلوکاری کی خوب تعریف بھی کی جارہی ہے۔

اس سے قبل عمران عباس کی اداکارہ عروہ حسین کے ہمراہ اسلام آباد سے ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں دونوں اداکار 90ء کی دہائی کا مشہور گانا ’ہائے میرا دل‘ سنتے اور گنگناتے ہوئے نظر آئے۔