*پریس ریلیز* *بجلی کی تنصیبات کے گرد کھڑا پانی شدیدخطرے کا باعث ہوسکتاہے: کے الیکٹرک* کراچی(13 اگست، 2019): کے الیکٹرک نے حالیہ بارشوں سے قبل، شہر ی انتظامیہ کے اداروں کو درخواست کی تھی کہ ایسے حفاظتی اقدامات اور نکاسی آب کو یقینی بنائیں، تاکہ کراچی میں پانی کھڑا نہ ہوسکے اور حادثات سے بچا جاسکے۔تاہم انتظامیہ کے غیر موثر اقدامات کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔ کے الیکٹرک نے شہری انتظامیہ کی درخواست پر احتیاطی طور پر چند علاقوں میں بجلی کی فراہمی بند کردی تھی۔ نشیبی علاقوں میں، بجلی کی تنصیبات کے ارد گرد پانی کھڑا ہونے کے باعث، مرمتی کاموں میں دشواری کا سامنا ہے، اوریہ عوام کیلئے بھی شدید خطرے کا باعث ہے۔ان تمام مشکلات کے باوجود، کراچی کے 1800 سے زائد فیڈرز میں سے 1700 سے زائد فیڈرزپر بجلی کی فراہمی جاری ہے۔پاک فوج نے اس مشکل موقع پر کے ڈی اے گرڈکے اطراف سے پانی کی نکاسی میں بروقت مدد فراہم کی۔یہ گرڈ بجلی کی اہم اسٹریٹجک تنصیبات میں شامل ہے۔ کمشنر کراچی اور ضلعی انتظامیہ بھی کے الیکٹرک کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔تاہم، میئر کراچی اور کراچی میونسپل کارپوریشن نے بجلی کے انفراسٹرکچر کے اطراف سے پانی کی نکاسی کا تاحال کوئی انتظام نہیں کیا۔ کے الیکٹرک بارش کے دوران ہونے والے بجلی کے حادثات کی بھی مکمل تفتیش کر رہا ہے۔ابتدائی رپورٹوں کے مطابق، ان میں سے زیادہ تر حادثات یا تو گھروں کے اندر ٹوٹی ہوئی تاروں یا پانی کی موٹروں کی وجہ سے رونما ہوئے، یا کنڈوں اور ہینگبگ لائٹوں کے باعث پیش آئے، جن کا کے الیکٹرک سے کوئی تعلق نہیں۔تاہم کے الیکٹرک کو ان تمام حادثات پر بے حد افسوس اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی ہے۔ کچھ انتظامی حلقوں کی جانب سے شہر بھر میں سیلابی صورتحال کے باعث ہونے والے تمام افسوسناک حادثات کی ذمہ داری ایک ہی ادارے پر ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے، جو کہ سراسرغیرمنصفانہ عمل ہے کیونکہ ان تمام حادثات کی وجہ شہری انتظامیہ کا غیر موثر انفراسٹرکچر اور کارکردگی ہے۔ کے الیکٹرک کی جانب سے ٹی وی، پرنٹ، سوشل میڈیا اور ایس ایم ایس کے ذریعے بارش کے دوران احتیاطی تدابیر سے متعلق آگاہی مہم چلائی جارہی ہے اور ساتھ ہی اسکولوں اور مدارس کے بچوں کو بھی آگاہی فراہم کی جارہی ہے۔کے الیکٹرک ایک بار پھر تمام شہری اداروں سے مشترکہ طور پرمتاثرہ علاقوں سے پانی کی نکاسی کیلئے مثبت کردار ادا کرنے کی اپیل کرتی ہے تاکہ شہر میں بجلی کی محفوظ اور قابل بھروسہ فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
پراپرٹی بزنس انڈسٹری
کراچی میں درختوں کو بڑھانے اور ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں درخت لگانے اور تمام پرانے اور نئے منصوبوں میں فائر سیفٹی کے انتظامات
کاشف شاہ لڑ رہے ہیں مقدمہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر کا ۔۔۔۔۔۔۔۔
پراپرٹی انویسٹمنٹ مارکیٹ کے حوالے سے کراچی اپنی تمام تر خوبیوں اور کمزوریوں کے باوجود سرمایہ کاروں کے لئے بہترین منافع بخش مارکیٹ ہے
پاکستان میں سول کنٹریکٹرز بلڈرز اور ڈویلپرز میں اعتماد کا دوسرا نام گوہر گروپ آف کمپنیز ہے
ماسٹر پلان گوادر کی منظوری کے بعد گوادر میں ہاوسنگ منصوبوں میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں اضافہ
الجلیل گارڈن -ایک پریمیم ہاؤسنگ کمیونٹی


[popup_anything id=”14925″]
