کے الیکٹرک نے پیسہ بچا کر درجنوں افراد کو قتل کیا ہے

کے الیکٹرک نے پیسہ بچا کر درجنوں افراد کو قتل کیا ہے ان دو تصاویر میں ایک k الیکٹرک کے پول کی ہے اور دوسری کسی یورپی ملک کے پول کی۔ k الیکٹرک کے پول پر ارتھنگ کے لیئے باقاعدہ نٹ لگا ہوا ہے مگر حقیقت یہ ہے کہ جہاں جہاں بنڈل کیبل کیا گیا ہے وہاں نئے پول کو ارتھ نہیں کیا گیا۔ اور حالیہ بارشوں میں ہونے والی اموات کی بنیادی وجہ یہی ہے کہ کسی بھی فالٹ کی صورت پول میں کرنٹ آنے پر ارتھنگ نا ہونے کے سبب لوگوں کو کرنٹ لگا جس سے بھاری جانی نقصان ہوا۔ k الیکٹرک نے ارتھنگ کا پیسہ بچا کر درجنوں افراد کو قتل کیا ہے اور مزید کراچی کے لاکھوں  شہریوں کی جان خطرے میں ہے۔k الیکٹرک انتظامیہ و مالکان نا صرف چور بلکہ قاتل بھی ہیں ۔ آواز اٹھائیں تاکہ جاں بحق ہونے والے افراد کو انصاف مل سکے اور مزید شہری نقصان سے بچ سکیں۔ اس پیغام کو پھیلائیں تاکہ k الیکٹرک کو راست اقدام پر مجبور کیا جا سکے۔ Report source Urban Resource Center.