محمد رفیق ناروے کی مسجد پر حملہ ناکام بنانے والا پاکستانی ہیرو

ناروے کے علاقے اوسلو کے مضافات میں قائم مسجد پر دہشتگردی کے حملے کو پاک فضائیہ کے 65سالہ ریٹائرڈ افسر محمد رفیق نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناکام بنا دیا 10 اگست کو سفیدفام دہشتگرد نے النور اسلامک سنٹر میں فائرنگ کی تھی جس سے ایک نمازی جاں بحق ہوگئے تھے برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق مسجد کے امام عرفان مشتاق کے مطابق دو شاٹ گرد اور ایک پستول سے لیس دہشت گرد ہیلمٹ اور زرہ بکتر پہنے مسجد میں داخل ہوا اور اس نے گولیاں چلائیں  گولیاں چلانے والے ملزم کو 65 سالہ پاکستانی محمد رفیق نے پکڑ لیا اس دوران انہیں چوٹیں بھی آئی لیکن انہوں نے بہادری کا مظاہرہ کرکے مزید لوگوں کو دہشتگردی کا نشانہ بننے سے بچا لیا  محمد رفیق کے مطابق انہیں باہر سے گولی چلنے کی آواز آئی وہ دو لوگوں پر گولیاں چلا رہا تھا جب میں نے اسے دبوچ دیا اور اس سے اسلحہ چھین لیا  پولیس کے مطابق زیرحراست ملزم غیر مقامی افراد کے خلاف پرتشدد خیالات رکھتا ہے اور اس نے ناروے کے میڈیا کو رپورٹ کیا کہ نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملوں کی وہ حمایت کر چکا تھا