دبئی میں آواری ہوٹل میں قیام کرنے کی 10 اہم وجوہات

دنیا بھر سے لاکھوں سیاح  ہر سال دبئی آتے ہیں اور دبئی کے  خوبصورت مقامات ،دلکش بلند و بالا  تعمیرات اور شاپنگ  مالز اور جدید تفریحی سہولتوں سے مستفید ہوتے ہیں ۔دبئی کی پرانی ثقافت اور جدید ٹیکنالوجی کو دیکھنے کے لئے آپ ایسی لوکیشن پر قیام کرنا چاہتے ہیں جہاں سے یہ سب کچھ دیکھنا انتہائی آسان ہو اس مقصد کے لیے دوبئی کا آواری ہوٹل ایک بہترین انتخاب ہے اور اس کو منتخب کرنے کی ویسے  تو متعدد ٹھوس وجوہات ہیں لیکن دس بڑی وجوہات یہاں بیان کی جارہی ہیں ۔ 1_آئیڈیل لوکیشن  آواری ہوٹل دبئی ایئرپورٹ سے بالکل نزدیک واقع ہے ایرپورٹ محض چند منٹ کی ڈرائیو پر ہے ۔کلاک ٹاور چونکہ دبئی کا آئیکون ہے لہذا کہیں سے بھی اس آئیکون تک پہنچنا نہایت آسان ہے۔




پھر یہ لوکیشن نئے اور پرانے شہر کے سنگم پر واقع ہے یہاں سے تاریخی ثقافتی دوبئی اور جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ دبئی کو دیکھنا اور وہاں تک رسائی حاصل کرنا نہایت آسان ہے ۔ 2 – مناسب ترین ریٹس اور عمدہ ترین سروس  اتنی آئیڈیل لوکیشن اور شاندار مقام پر اس سے بہتر مناسب ریٹ پر آپ کو اتنا عمدہ اور لگذ ری  سہولتوں سے آراستہ ہوٹل مل ہی  نہیں سکتا ۔اس ہوٹل کی طرز تعمیر اور یہاں فراہم کی جانے والی سہولتیں اپنی مثال آپ ہیں ۔ 3 -کوالٹی فوڈ  آواری ہوٹل میں آپ کو بہترین ذائقے دار ایشیائی اور یورپی کھانے بآسانی دستیاب ہوتے ہیں ان کی اسپیشل ڈشز  انتہائی ذائقہ دار ،خوشبودار اور لذیذ ہیں جنہیں مانے ہوئے بہترین تربیت یافتہ شیف اپنے زیرنگرانی تیار کراتے ہیں ۔مزیدار کھانوں سے لیکر سویٹ ڈش تک ہر چیز کھانے میں بہترین ہے اور حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق ہے ۔  5 .  بہترین سوئمنگ پول  آواری ہوٹل میں ساتویں منزل  پر نہایت خوبصورت سوئمنگ پول کی سہولت دستیاب ہے ۔یہاں ہر عمر کے مہمانوں کے لئے سوئمنگ کے مطلوبہ محفوظ انتظامات موجود ہیں ۔ 6 – کانفرنس میٹنگ ہال  اگر آپ کسی بھی بزنس ٹرپ پر دبئی آئے ہوئے ہیں تو آپ کے لیے آواری ہوٹل کا کانفرنس ہال یا میٹنگ روم  اس کام کے لیے بہترین سہولت فراہم کرتا ہے  پورے ہوٹل میں وائی فائی فری ہے۔




پریزنٹیشن کے انتظامات ہیں وصی اور کشادہ میٹنگ ٹیبل اور آرام دہ کرسیا ں ہیں مائک سسٹم ہے ۔فیکس اور ای میل کی سہولت ہے بزنس سینٹر ہے ۔ 7- انتہائی مستعد اور وسیع سہولتوں سے آراستہ ہاوس کیپنگ کا شعبہ  کسی بھی ہوٹل میں ہاوس کیپنگ کا شعبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے اور آواری ہوٹل دبئی میں ہاوس کیپنگ کا شعبہ انتہائی وسیع سہولتوں سے آراستہ ہے یہ کہنے کی بات نہیں بلکہ حقیقت ہے کہ ہوٹل میں سوئی سے لے کر جہاز تک ہر مسئلے کا حل موجود ہے آواری ہوٹل دبئی کی انتظامیہ نے دنیا کو کوزے میں بند کر دیا ہے ایک فرمائشی کال پر مطلوبہ شہر منٹوں میں حاضر ہو جاتی ہے ۔ 8 – پارکنگ  سے لے کر پک اینڈ  ڈراپ کی سہولت  آپ کو یہ جان کر انتہائی خوشی ہوگی کہ اگر آپ دبئی ایئرپورٹ پر قدم رکھتے ہیں تو آواری ہوٹل کی پیک انڈر اکثر وہاں پر آپ کے لیے موجود ہوتی ہے اسی طرح اگر آپ اپنی گاڑی پر دبئی میں ہوٹل میں پہنچتے ہیں تو ہوٹل کی بیسمنٹ میں شاندار پارکنگ کا انتظام موجود ہے ۔دبئی سٹی سینٹر اور روایتی بازار تک دبئی آواری ہوٹل کی سواری آپ کو لیکن ڈرا کی سہولت فراہم کرتی ہے ۔ 9- میٹرو اسٹیشن پورے دبئی کی سیر کرنے کے لیے دبئی کی انتظامیہ نے میٹرو ریلوے سسٹم بنایا ہے جس کے دو بڑے سسٹم ہیں ایک سسٹم کو گرین لائن سسٹم کہتے ہیں اور دوسرے سسٹم کو ریڈ لائن سسٹم کہا جاتا ہے ان دونوں تیز رفتار میٹرو ٹرین سسٹم کے ذریعے آپ آدھے سے زیادہ دبئی کی سیر کرسکتے ہیں اس مقصد کے لیے آپ کو نال کارڈ حاصل کرنا ہوتا ہے آواری ہوٹل دوبئی کا یہ کمال ہے کہ میٹرو اسٹیشن اس کے چند قدم کے فاصلے پر ہے الر قہ  اسٹیشن آواری ہوٹل دبئی سے چند قدم کے فاصلے پر واقع ہے جہاں سے آپ پوری دبئی کی سیر کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں ۔




10- انتہائی آرام دے محفوظ پرسکون اور خیال رکھنے والا ماحول  آواری ہوٹل دوبئی کا سب سے بڑا کمال یہ ہے کہ یہاں رہنے والے کو بہترین آرام دے محفوظ پرسکون اور انتہائی خیال رکھنے والا ماحول میسر آتا ہے آواری ہوٹل دوبئی کی انتظامیہ اور عملہ  انتہائی خوش اخلاق خیال رکھنے والے پرخلوص لوگوں پر مشتمل ہے ۔دبئی میں عام طور پر باہر تیز گرم ہوا چلتی ہے لیکن آواری ہوٹل دبئی سنٹرلی ائیرکنڈیشنڈ ہے جس میں قدم رکھتے ہیں آپ کو انتہائی راحت کا احساس ہوتا ہے ہر کمرہ جدید سہولتوں سے آراستہ انتہائی خوبصورتی سے ڈیزائن کیا گیا ہے باتھ روم میں گرم اور ٹھنڈا پانی حمام کی سہولت دیتا ہے یہاں ٹھہرنے والے مہمانوں کے لیے آج کے دور کی انتہائی ضروری سہولت وائی فائی انٹرنیٹ فری ہے اور یہ 24گھنٹے نون سٹاپ دستیاب ہے اس کے علاوہ بہترین ٹی وی پروگرام اور فلمیں دیکھنے کا موقع ملتا ہے ہر وقت گرم اور لذیذ کھانے دستیاب ہیں آپ کو ویک اپ کال کی سہولت ملتی ہے اور صبح اٹھنے پر نیا تازہ مارننگ نیوز پیپر ۔اگر آپ کے ساتھ کمرے میں اضافی مہمان آ جائے تو ایکسٹرا بیٹھ اور بلاکڈ وغیرہ فوری طور پر دستیاب ہوتے ہیں ۔ہوٹل کے ہر کمرے میں آپ خود تازہ گرم گرم کافی بنا سکتے ہیں ہوٹل پہنچنے والے ہر مہمان کو اس کے کمرے میں ویلکم فروٹ باسکیٹ فریش واٹر جوسز اور ڈرائی فروٹ کھجوریں استقبال کے لیے موجود ہوتی ہیں ہر مہمان کے لئے مفت ڈینٹل کٹ ،سونگ کٹ شیونگ کٹ ،استری ،ہیئر اسٹائلسٹ مشین ورزے کے آپ جس چیز کا نام لے جس کا تصور کریں وہ آپ کو ہوٹل میں دستیاب ہوتی ہے اس لیے آپ جب بھی دبئی جائیں آواری ہوٹل دبئی آپ کے لیے ہر سہولت اور آپ کے مکمل آرام کا خیال رکھتا ہے