کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے لوڈشیڈنگ کے مسئلے کے حل کےلئے آج اپنے دفتر میں اجلاس طلب کرلیا۔

کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے لوڈشیڈنگ کے مسئلے کے حل کےلئے آج اپنے دفتر میں اجلاس طلب کرلیا۔

کراچی (28جون 2022) کمشنر کراچی محمد اقبال میمن آج بدھ کے روز اپنے دفتر میں کراچی شہر میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے مسئلے کے حل کے لئے اجلاس کی صدارت کرینگے ، اجلاس میں KEکے اعلی افسران ، عوامی نمائندے اور کراچی انتظامیہ کے اعلی افسران شرکت کرینگے ۔ دریں اثناءکمشنر کراچی نے اپنے دفتر میں KEکے CEOعامر ضیاءسے ملاقات کی اس موقع پر DIGپولیس ساوتھ شرجیل کھرل ، ڈپٹی کمشنر ساوتھ کیپٹن (ر) عبدالستار عیسانی ، ڈپٹی کمشنر کیماڑی مختیار علی ابڑو اور کراچی انتظامیہ کے دیگر افسران موجودتھے ۔