بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں لاڑکانہ عوامی اتحاد کے رہنماؤں اور سیکریٹری جنرل جمعیت علماء اسلام سندھ مولانا راشد محمود سومرو کی پریس کانفرنس گزشتہ روز کے بلدیاتی انتخابات دھاندھلی اور تشدد زدہ تھے

بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں لاڑکانہ عوامی اتحاد کے رہنماؤں اور سیکریٹری جنرل جمعیت علماء اسلام سندھ مولانا راشد محمود سومرو کی پریس کانفرنس گزشتہ روز کے بلدیاتی انتخابات دھاندھلی اور تشدد زدہ تھے، نتائج کو مسترد کرتے ہیں، دوبارہ انتخابات کروائے جائیں وزیر اعظم شہبازشریف نوٹس لیں، جمعیت علماء اسلام کی مرکزی قیادت سے درخواست ہے کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ مرکز میں اتحاد پر نظر ثانی کریں ایسا نہیں ہوسکتا کہ سندھ میں کارکن پٹتا رہے اور مرکز میں ہم انکے ساتھ مل کر حکومت کریں چند روز میں سندھ میں حکومت خلاف لانگ مارچ کا اعلان کریں کل 14 اضلاع کے الیکشن کمیشن آفیسز کے سامنے دھرنے دیئے جائیں گے مولانا راشد محمود سومرو

لاڑکانہ پریس کلب میں لاڑکانہ عوامی اتحاد کے کنوینر صفدر عباسی، گرینڈ ڈیموکریٹک الائینس کے رہنما ایم پی اے معظم عباسی، ضلعی امیر جے یو آئی مولانا ناصر محمود سومرو اور جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل مولانا راشد محمود سومرو نے پریس کانفرنس کی اس موقع پر مولانا راشد محمود سومرو کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج کو مسترد کرتے ہیں انتخابات نہ صرف دھاندھلی زدہ تھے بلکہ غنڈہ گردی اور تشدد زدہ بھی تھے تمام رہنمائوں نے بلدیاتی انتخابات دوبارہ کروانے کا مطالبا کیا راشد محمود سومرو کا مزید کہنا تھا کہ جے یو آئی نے 7 لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کرنے کے باوجود از سر نو بلدیاتی انتخابات کا مطالبہ کرتی ہے، کل فائرنگ ہوتی رہی لا اینڈ فورس منٹ ادارے کہاں تھے، پولیس کی موجودگی میں دھاندلی کروائی گئی،
آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے اس طرح کی امید نہیں تھی کہ ایماندار افسر ہونے کے باوجود پولیس کا کردار مایوس کن تھا، میں بلاول بھٹو زرداری کے ماتھے سے جمہوری جماعت کا تاج واپس لیتا ہوں، پیپلز پارٹی جمہوری جماعت نہیں، سندھ میں جے یو آئی کے کارکنان سراپاء احتجاج ہیں، کل جے یو آئی الیکشن کمیشن دفاتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کریں گے، میں وزیراعظم سے مطالبہ کرتا ہوں کہ کل کے واقعات کا نوٹس لیں آپ جے یو آئی اور ایم کیو ایم کی بیساکھیوں پر حکومت کر رہے یں کہیں وہ بیساکھیاں نکال نہ لی جائیں اور مولانا فضل الرحمن سے بھی گزارش کرتا ہوں کہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ پی ڈی ایم میں انکے اتحادی ہوں اور سندھ میں ہمارے کارکنان پر دہشتگردی کے پرچے کاٹے جائیں یا تشدد ہو اور مرکزی قیادت سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ حکومت کے ساتھ اتحاد میں رہنے پر غور کریں سندھ میں گھوٹکی سے کراچی وزیر اعلی ہائوس تک لانچ مارچ کی تاریخ کا اعلان آئیندہ تین روز میں سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد کریں گے ایسی ہی صورتحال رہی تو ایم کیو ایم جی ڈی اے اور جے یو آئی عام انتخابات کا بائیکاٹ کر سکتے ہیں پیپلزپارٹی نے جج جرنل اور الیکشن کمیشن کے آر اوز خریدے الیکشن کمیشن نے رینجرز کو حساس پولنگ اسٹیشنز پر تعیناتی کے احکامات دیئے لیکں وزارت داخلہ سندھ نے رکاوٹ ڈالی مولانا راشد محمود سومرو کا کہنا تھا کہ انکے ج کارکنان پر دہشتگردی کے پرچے کاٹے گئے پولیس میں ہمت ہے تو انہیں گرفتار کر کے دیکھائیں مولانا ناصر محمود سومرو کا کہنا تھا کہ میں اپنی جماعت سے درخواست کرتا ہوں سندھ میں زرداری بھگائو سندھ بچائو تحریک چلائی جائے رکن سندھ اسمبلی معظم عباسی کا کہنا تھا کہ انتخابات سے قبل ہی حلقہ بندیوں کو مینج کیا گیا، کل ایسا ماحول بنایا گیا کہ یہاں بھی خون خرابہ ہو، پولیس کی سرپرستی میں ماحول کو کشیدہ کرنے کی کوشش کی گئی ہم نے صبر تحمل کا مظاہرہ کیا،
کل ہوئے بلدیاتی انتخابات میں الیکشن کمیشن کہیں نظر نہیں آئی، سہولت کار کا کردار ادا کیا گیا،۔
رپورٹ محمد عاشق پٹھان