شکریہ محترم محمد علی رندھاوا ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے لاھور

شکریہ محترم محمد علی رندھاوا ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے لاھور
چند پہلے گورنمنٹ انسٹیٹیوٹ فار بلائنڈ گرلز علامہ اقبال ٹاؤن لاھور کی پرنسپل مس وسیم ثنا اللہ نے شہزاد بھٹہ سابقہ ڈائریکٹر اسپشل ایجوکیشن پنجاب سے درخواست کی کہ ان کے ادارے کے سامنے والی سڑک پچھلے کئی مہینوں سے نہایت خراب حالت میں پڑی ھے جس کی وجہ سے


نابینا طالبات کو سکول آنے اور جانے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رھا ھے کئی بار نابینا طالبات حادثے کا شکار ھو چکی ھے مس وسیم نے بتایا کہ ایل ڈی اے کے ٹھیکیدار کئی ماہ سے نئی سیوریج لائن پر کام کر رھے تھے سیوریج لائن کا کام تو مکمل ھو چکا ھے مگر جو سڑک سیوریج لائن کی وجہ سے ادھڑی گئی تھی وہ ویسی کی ویسی پڑی ھے متعلقہ ادارے سے کئی بار رابط کیا گیا ھے مگر کوئی نہیں اسی وجہ سے آپ سے رابط کر رھی ھوں کہ ھمارے ادارے کی مشکل کا کوئی حل تلاش کریں
شہزاد بھٹہ نے فوری طور پر ایک رپورٹ بنا کر محترم محمد علی رندھاوا ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے لاھور کو سینڈ کی اور نابینا طالبات کو درپیش سنگین مسئلہ کو حل کروانے کی درخواست کی محمد علی رندھاوا نے فوری طور پر# اوکے # کا ایس ایم ایس کیا


اور اپنے ماتحت افسران کو گورنمنٹ انسٹیٹیوٹ فار بلائنڈ گرلز علامہ اقبال ٹاؤن لاہور کی سڑک کو فوری طور پر مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے اس پر ایل ڈی اے لاھور نے فوری ایکشن لیتے ھوئے سڑک کی تعمیر و مرمت شروع کر دی ھے آج مسز وسیم ثناء اللہ نے شہزاد بھٹہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تصاویر سینڈ کی ھیں
شکریہ چوہدری محمد علی رندھاوا

===========================