صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے یونین کونسل 83کی کچی آبادیوں میں معصوم بچوں کو پولیوکے حفاظتی قطرے پلاکر سات روزہ انسدادپولیومہم کا افتتاح کردیا

لاہور( جنرل رپورٹر  )صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے یونین کونسل 83کی کچی آبادیوں میں معصوم بچوں کو پولیوکے حفاظتی قطرے پلاکر سات روزہ انسدادپولیومہم کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر سی ای او لاہورڈاکٹرفیصل،ڈپٹی سیکرٹری سیدرملہ اور یونیسف کے افسران موجود تھے۔صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے یوسی 83میں ڈسپنسری کا دورہ کرکے طبی سہولیات کابھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ پولیوایک قومی مسئلہ ہے جس سے کیلئے ہم سب کو اپنا کرداراداکرناہوگا ، عالمی ادارہ صحت اور یونیسف کی ایس اوپیزکے مطابق پنجاب کے سات اضلاع میں معصوم بچوں کو پولیوسے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے،پنجاب کے سات اضلاع میں 50لاکھ سے زائد معصوم بچوں کو پولیوکے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے ، پنجاب کے سات اضلاع کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی معصوم بچوں کو پولیوکے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔ پولیوکے خاتمہ کیلئے سیاست سے بالاترہوکرکرداراداکرنا ہوگا ،پولیوکی اس انسدادی مہم کے دوران افسران کو سوفیصدہدف حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے سات شہروں میں لاہور،راولپنڈی،فیصل آباد،ڈیرہ غازی خان،میانوالی،لیہ اور بہاو ل پورشامل ہیں جبکہ لاہور،راولپنڈی اور فیصل آبادکی تمام یونین کونسلزمیں پولیوکی انسدادی مہم چلائی جائے گی اور 17ہزار8سو سے زائد پولیوکی ٹیمیں پولیوکی انسدادی مہم میں حصہ لے رہی ہیں۔ پنجاب کے سات اضلاع میں پولیو کی انسدادی مہم کے دوران محکمہ صحت کے 39ہزارسے زائد ورکرزفرائض سرانجام دیں گے جبکہ ضرورت اس امرکی ہے کہ تمام صوبے مل کر پولیوکے خاتمہ کیلئے موئثرکرداراداکریں۔پاکستان سے پولیوکے خاتمہ کیلئے میڈیاکا انتہائی اہم کردارہےاورچیف سیکرٹری کی میٹنگ میں تمام کمشنرزاور ڈپٹی کمشنرزکو پولیو کی انسدادی مہم کے دوران سوفیصدہدف کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

====================================