کراچی کے شہریوں کے لئے بڑی خوشخبری، پیپلز بس سروس کا آغاز چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری منصوبے کا افتتاح کریں گے

کراچی کے شہریوں کے لئے بڑی خوشخبری، پیپلز بس سروس کا آغاز


چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری منصوبے کا افتتاح کریں گے

کراچی (26 جون ) کراچی کے شہریوں کے لئے بڑی خوشخبری،چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری پیپلز انٹرا ڈسٹرکٹ بس سروس منصوبے کا کل افتتاح کریں گے۔ وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی سربراہی میں محکمہ ٹرانسپورٹ

نے پیپلز انٹرا ڈسٹرکٹ بس سروس کے افتتاح کی تیاریاں مکمل کر لیں۔ پیپلز انٹرا ڈسٹرکٹ بس سروس کی


افتتاحی تقریب دن 12 بجے ہوگی۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سمیت سندھ کابینہ کے وزراءافتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔ ماڈل کالونی تا ٹاور تک روٹ ون

سے پیپلز بس سروس کا آغاز ہوگا۔پہلے مرحلے میں کراچی کے 7 روٹس بنائے گئے ہیں جن پر 240 بسیں چلائی جائیں گی۔

==========================