ڈاکٹر عاصم حسین نے ضلع وسطی کو ماڈل ضلع بنانے کا بیڑہ اُٹھا لیا بلا تفریقِ سیاسی وابستگی ضلع وسطی کے باسیوں کو شہری ماحول کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں۔ ڈاکٹر عاصم حسین نے ضلع وسطی کے لئے 3 ارب روپے کے پیکج کی منظوری کی خوشخبری سُنا دی

ڈاکٹر عاصم حسین نے ضلع وسطی کو ماڈل ضلع بنانے کا بیڑہ اُٹھا لیا
بلا تفریقِ سیاسی وابستگی ضلع وسطی کے باسیوں کو شہری ماحول کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں۔
ڈاکٹر عاصم حسین نے ضلع وسطی کے لئے 3 ارب روپے کے پیکج کی منظوری کی خوشخبری سُنا دی
بلدیہ وسطی کے ملازمین رواں ماہ 20 فیصد اضافے کے ساتھ تنخواہیں ملنے پر ڈاکٹر عاصم حسین کی مبارکباد
ضلع وسطی میں ملازمین کی جانب سے 20 فیصد تنخواہ میں اضافے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے ڈاکٹر عاصم حسین کی گفتگو
مورخہ:۔26 / جون 2022 ؁ء
کراچی ()پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ڈاکٹر عاصم حسین(ستاہ امتیاز۔نشانِ امتیاز) نے ضلع وسطی کو ماڈل ضلع بنانے کا بیڑہ اُٹھالیا ہے۔ انہوں نے گزشتہ روز بلدیہ وسطی کے مرکزی آفس لیاقت آباد میں ملازمین کی جانب سے


گزشتہ بجٹ میں منظور شدہ 20 فیصد اضافی تنخواہ کی ادائیگی کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی سے خطاب کرتے ہوئے یہ خوشخبری سُنائی کہ وہ ضلع وسطی کی تعمیر و ترقی کے لئے حکومتِ سندھ سے 3ارب روپے کا خصوصی پیکج منظور کرانے میں کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ انہوں نے اس موقع پر انہوں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ وسطی طحہٰ سلیم کی جانب بلدیہ وسطی کے ملازمین کو گزشتہ بجٹ میں منظور شُدہ 20 فیصد اضافی تنخواہوں کو رواں ماہ ادائیگی کو ممکن بنانے پر خراجِ تحسین پیش کیا اور بلدیہ وسطی کے ملازمین کو دلی مبارکباد بھی پیش کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ضلع وسطی طحہٰ سلیم کے علاوہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سینٹرل II عمران راجپوت،میونسپل کمشنر بلدیہ وسطی زاہد حسین،ڈائریکٹر ایجوکیشن اسلم خان،ڈائریکٹر ایڈمن سلیم صدیقی،ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ شمعونہ صدف،ڈائریکٹر سینی ٹیشن ظہیر احمد سمیت


افسران و ملازمین کی بڑی تعداد موجود تھی ڈاکٹر عاصم حسین نے کہاکہ ضلع وسطی کو پچھلی تمام حکومتوں نے نظر انداز کیا اور پسماندہ رکھا جہاں نہ پانی اور نہ ہی سیوریج سسٹم ہے کہنے کو تو ہم شہر میں رہتے ہیں لیکن دراصل ہم قیدیوں سے بدتر زندگی گزار رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی کو ماڈل ضلع بنانے اور اہلیان ضلع وسطی کو بہترین شہری سہولیات فراہم کرنے کا بیڑا اُٹھایا ہے اسے پورا کرنے کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کے ساتھ ساتھ ہر سطح پر آواز اُٹھاؤ نگا۔ڈاکٹر عاصم حسین نے ضلع وسطی کے انتظام کے حوالے سے کہا کہ گذشتہ ادوار میں بدعنوانی اپنے عروج پر تھی، مختلف مدوں میں بے دریغ جعلی بِل پاس کئے جارہے تھے جس کی وجہ سے ایک جانب تو ادارے کے محکمہ مالیات کو نقصان ہورہا تھا تو دوسری جانب بدعنوان ریکوری افسران و عملہ ٹیکسوں کی وصولی میں گھپلے کررہا تھا نتیجہ ادارے کو مالی نقصان کی شکل میں سامنے آرہا تھا جس کے سبب بلدیہ وسطی کے ملازمین کو انکے بقایا جات اور دیگر مراعات ملنے میں دیر ہورہی تھی۔ تاہم اب وہ کسی بھی بدعنوانی کو سراُٹھانے کا موقع دینا نہیں چاہتے۔ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹرضلع وسطی طحہٰ سلیم نے اس موقع پر ڈاکٹر عاصم کی جانب سے ضلع وسطی اور


بلدیہ وسطی کے بارے میں نیک اور خوش آئند اقدامات اور جذبات کے اظہار پر اپنی اور بلدیہ وسطی کے ملازمین کی جانب سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کو وہ اپنے ادارے کے افسران اور عملے کو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر زوردے رہے ہیں اور یقین دلاتے ہین کہ ڈاکٹر عاصم حسین کی توقعات پر پورا اُترتے ہوئے ادارے سے ہر قسم کے کرپشن کو ختم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدام کریں گے۔اس موقع پر ملازمین نے ڈاکٹر عاصم حسین اور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ وسطی کا شکریہ ادا کیا کہ جن کی ملازمین سے دلی ہمدردی اور ذاتی دلچسپی کے باعث بلدیہ وسطی کے ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ ممکن ہوا۔قبل ازیں ڈاکٹر عاصم حسین نے بلدیہ وسطی کے سبزہ زار پر ایک یادگاری پودا بھی لگایا۔
عالمگیر سیفی
انفارمیشن آفیسر
بلدیہ عالیہ کراچی وسطی

================================================