لاڑکانہ ضلع کی 46 یونین کائونسلز اور شہر کے 4 ٹائونز پر مشتمل 20 یونین کمیٹیز میں نے 2 یونین کمیٹیز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج سامنے آ گئے

لاڑکانہ رپورٹ محمد عاشق پٹھان

لاڑکانہ ضلع کی 46 یونین کائونسلز اور شہر کے 4 ٹائونز پر مشتمل 20 یونین کمیٹیز میں نے 2 یونین کمیٹیز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج سامنے آ گئے دڑی ٹائون کی یو سی 1 پر سابق صوبائی وزیر سہیل انور سیال کے چھوٹے بھائی شاہ رخ خان سیال بطور وائس چیئرمین جبکہ محمد امین شیخ بطور چیئرمین کامیاب ہوئے جبکہ حیدری ٹائون کی یونین کمیٹی 2 پر پولیٹیکل سیکریٹری جمیل سومرو کے بھائی منیر سومرو کامیاب جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی نے رتودیرو کے 10 وارڈز اور نئودیرو کے 7 وارڈز سمیت ٹائون کمیٹی آریجہ کے 7 وارڈز کلین سوئیپ کر لیے جبکہ ٹائون کمیٹی باڈہ پر پیپلزپارٹی کو شکست ہوئی مجموعی طور پر 14 وارڈز میں سے 6 وارڈز پیپلزپارٹی اور 8 وارڈز لاڑکانہ عوامی اتحاد نے جیت لیے باقی نشستوں پر نتیجہ آنا ابھی باقی ہے۔