شاہ رخ خان اور سلمان خان میں بڑا کون ہے؟

بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان نے سلمان خان کے ساتھ اپنے پیشہ ورانہ اور ذاتی تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں نہیں معلوم کہ ہمارے درمیان بڑا کون ہے۔

سُپر اسٹار شاہ رخ خان نے گزشتہ روز 25 جون کو انڈسٹری میں تین دہائیاں مکمل کیں اور اس خاص دن پر، انہوں نے پہلی بار انسٹاگرام پر لائیو سیشن بھی کیا۔

اس سیشن میں شاہ رخ خان نے مداحوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے اپنے اور سلمان خان کے تعلقات کے بارے میں بات کی۔

شاہ رخ خان نے کہا کہ سلمان خان کے ساتھ کام کا نہیں بلکہ ہمیشہ محبت کا تجربہ، خوشگوار تجربہ، دوستانہ تجربہ، اور برادرانہ تجربہ ہوتا ہے، جب بھی سلمان خان کے ساتھ کام کرتا ہوں تو حیرت انگیز کام لگتا ہے۔
اداکار نے کہا کہ ہم نے صرف ایک فلم کے علاوہ کوئی بھی ایسی فلم نہیں کی جس میں ہم زیادہ دیر کے لیے ساتھ ہوں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ میں سلمان کے ساتھ فلم ’ٹیوب لائٹ‘ اور ’زیرو‘ میں کام کرکے خوب لطف اندوز ہوا۔

اس کے علاوہ کنگ خان نے سلمان خان کو اپنی فیملی بھی کہا، اُنہوں نے کہا کہ وہ بھائی ہے، ہم نہیں جانتے کہ بڑا بھائی کون ہے، ہم میں سے ہر ایک مختلف دنوں میں ایک دوسرے سے بڑے بھائی جیسا سلوک کرتا ہے، جو بھی غلطی کرتا ہے دوسرا آدمی بڑا بھائی بن جاتا ہے۔