اس وقت پارٹی کو ری آرگنایز کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ پارٹی لیڈر شپ اور کارکنوں کے درمیان جو فاصلے ہیں ان کو ختم کیا جا سکے امید ہے قیادت اس طرف توجہ دے گی

لاہور( جنرل رپورٹر ) سنیئر رہنما پیپلز پارٹی میاں محمد ایوب کو ایڈوائزر ٹو سینئر منسٹر پنجاب بننے کی خوشی میں رانا اکرام ربانی سابق وزیر پنجاب نے لاھور جم خانہ کلب میں استقبالیہ دیا جس میں خالد بٹ ممبر صوبائی کونسل،رانا خالد جنرل سیکرٹری پی پی پی گلف، زاہد چوہد ری ایڈووکیٹ،اشرف خان، فرخ مرغوب، وقار ملک، یاسمین فاروق، خالد بھٹی صدر پی پی پی سٹڈی سرکل لاھور،اختر ھمایوں چو ہدری اور عامر سہیل بٹ بھی موجود تھے۔اس موقع پر سنیئر رہنما پیپلز پارٹی محمد اشرف خان نے کہا کہ اس وقت پارٹی کو ری آرگنایز کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ پارٹی لیڈر شپ اور کارکنوں کے درمیان جو فاصلے ہیں ان کو ختم کیا جا سکے امید ہے قیادت اس طرف توجہ دے گی اور کارکنوں کے ساتھ براہ رات ملاقاتوں اور ربطوں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا جس سے یقینی طور پر پارٹی بھی مضبوط ہو گی اور کارکنوں کے اندر ای نیا جوش اور ولولہ بھی پیدا ہوگا۔
==========================================