اسفند یا ر بخا ری ڈسٹرکٹ ہیڈ کوا رٹر ہسپتال اٹک میں پا رکنگ کے نام پر وصو ل کی جانے والے فیس جو ہر با ر ان اور آؤٹ ہو نے پر وصول کی جاتی ہے سے ہسپتال میں زیر علا ج اور علا ج کے لیے آنے والے مریضو ں اور ان کے لوا حقین کے لیے درد سر

اٹک ( مہتاب منیر خان سے) اسفند یا ر بخا ری ڈسٹرکٹ ہیڈ کوا رٹر ہسپتال اٹک میں پا رکنگ کے نام پر وصو ل کی جانے والے فیس جو ہر با ر ان اور
آؤٹ ہو نے پر وصول کی جاتی ہے سے ہسپتال میں زیر علا ج اور علا ج کے لیے آنے والے مریضو ں اور ان کے لوا حقین کے لیے درد سر بن چکی ہے سرکا ری ادا رو ں کی جانب سے ہر جگہ وصول کیئے جا نے والے ٹیکس نے عا م آدمی کی زندگی اجیرن کر دی ہے شہریو ں نے رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صا دق ، ضلعی صدر مسلم لیگ (ن) محمد سلیم شہزا د اور دیگر اربا ب اختیا ر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہسپتا لو ں میں اس طرح کی پا رکنگ فیسیں وصول کر نے سے اجتنا ب کر یں جس سے شہریوں میں حکو مت اور اداروں کے خلا ف نفرت میں اضا فہ ہو رہا ہے ۔
=====================================

اٹک ( مہتاب منیرخان سے ) ضلعی صدر مقا م اٹک میں ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام چلنے والی کار لفٹر پر تعینا ت عملہ نے پسند اور نا پسند کی بنیا د پر ٹریفک میں رکاوٹ بننے والی گا ڑیو ں کو اٹھا نا شروع کر دیا ہے با اثر افراد کی گا ڑیا ں اٹھا نے پر بعد ازا ں نہ صرف معذرت کی جا تی ہے بلکہ آئندہ کے لیے انہیں من مانی کی اجا زت بھی دے دی جا تی ہے تمام نزلہ چھوٹی گا ڑیو ں ، رکشہ اور موٹر سا ئیکل پر اتا رہ جا تا ہے ، کا ر لفٹر کی رفتار انتہائی کم اور حجم بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے بازار میں ٹریفک جام ہوجاتی ہے کار لفٹر اس لئے لگائے گئے ہیں کہ جو گاڑی غلط پارک کی جائے اسے اٹھا لیا جائے تاکہ ٹریفک جام نہ ہو تا ہم کار لفٹر اپنے ہی مقصد کے خلاف کام کر رہا ہے جو کار لفٹر ٹریفک جام کے خاتمے کیلئے لگائے گئے ہیں وہی ٹریفک جام کا سبب بنتے ہیں اس لئے بازار سے کار لفٹر کو ہٹا کر یورپ اور امریکہ جیسے ترقی یافتہ ممالک کی طرح موقع پر ہی چالان پرچی بنا کر گاڑی کے وائپر پر لگا دی جائے یا شیشے سے اندر پھینک دی جائے یا کوئی نیا طریقہ اپنایا جائے جس سے عوام کو احساس ہو کہ ہم پتھر کے دور سے نکل آئے ہیں کار لفٹر ٹریفک اہلکار کاروں اور مہنگی گاڑیوں سے صرف نظر کرتے ہیں ان کا نشا نہ کچہری چوک آنے والے پہلے سے پریشان حال عوام بنتے ہیں جو فیملی کے ہمراہ تھانہ کچہری آتے ہیں تھوڑی دیر کیلئے رکشہ موٹر سائیکل روکتے ہیں جو اٹھا لیا جاتا ہے جو کہ اس کے برعکس کاروں کو خصوصی رعایت دی جاتی ہے ۔
=================================