استعفیٰ جس نے ٹوئٹر صارفین کا دل جیت لیا

ویڈیو شئیرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب انڈیا کے آفیشل اکاؤنٹ سے کیا گیا ٹوئٹ وائرل ہوگیا۔

یوٹیوب نے دستی تحریر میں ایک دلچسپ اور مختصر استعفے کی تصویر پوسٹ کی اور ساتھ ہی کیپشن میں اس پر تاثرات دیتے ہوئے اسے بہترین استعفیٰ قرار دیا۔

اتنا ہی نہیں بلکہ یوٹیوب نے کونٹینٹ کری ایٹر گورو چوہدری عرف ٹیکنیکل گروجی کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ’چلیے شروع کرتے ہیں‘۔
اس ٹوئٹ پر اب تک تقریباً 9 ہزار لائکس آچکے ہیں جبکہ یہ 7 سو سے زائد بار ری ٹوئٹ کیا جاچکا ہے۔

عام ٹوئٹر صارفین کے ساتھ ساتھ مختلف آفیشل ہینڈلز بھی اس ٹرول میں حصہ لے رہے ہیں۔

بھارتی سرمایہ کاری کمپنی باجاج کپیٹل نے یوٹیوب انڈیا کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ’سر ، میری نیند ، میرا چین لوٹا دو، ورنہ میرا کام ہوگیا‘۔
واضح رہے اس سے قبل ’ آر پی جی انٹرپرائزز‘ نے بھی صارفین کی توجہ مرکوز کرنے کی خاطر مختصر استعفیٰ ، جس میں ’مزہ نہیں آرہا‘ لکھا گیا تھا، کا اسکرین شارٹ شیئر کیا تھا۔