شیخ رشید کی بلاول بھٹوسے معافی وڈیو لیک حامد میر کا انکشاف

شیخ رشید کی بلاول بھٹوسے معافی وڈیو لیک حامد میر کا انکشاف

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے اور سیاسی حلقوں میں یہ بحث ہورہی ہے کہ شیخ رشید کی جانب سے بلاول بھٹو سے معافی مانگی گئی ہے یہ پیغام کیسے دیا گیا کس کے ذریعے دیا گیا اور کیوں دیا گیا ؟ اس پر سیاسی تجزیہ نگار تفصیلی بحث کر رہے ہیں اس پورے معاملے کا پس منظر بھی زیربحث ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے حوالے سے شیخ رشید کے ماضی کے بیانات بھی یاد کیے جا رہے ہیں ۔ ماضی میں شیخ رشید بلاول کی والدہ سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کے حوالے سے بھی مختلف بیانات دیتے رہے ہیں جن پر پاکستان پیپلز پارٹی تنقید کرتی تھی اب تجزیہ نگار کیا کہہ رہے ہیں خود ملاحظہ فرمائیے ۔

==========================

کراچی میں رینجرز نے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ارسلان خان کی گرفتاری ظاہر کردی۔

رینجرز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ محمد ارسلان کو ایک دہشتگرد گروپ کے ساتھ روابط کی بنیاد پر کراچی کے علاقے کلفٹن سے گرفتار کیا گیا تھا، دوران تفتیش ملزم کے دہشتگرد گروپ سے مبینہ مالی معاونت لینے کا انکشاف ہوا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ارسلان خان کو تفتیش میں تعاون کرنے پر تنبیہ کر کے رہا کردیا گیا۔


سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ ارسلان خان کو سادہ لباس اہل کار اپنے ہمراہ لے گئے، خاندانی ذرائع

گزشتہ روز ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ارسلان خان کو صبح 4 بجے ان کی رہائش گاہ سے اغوا کیا گیا تھا۔

https://jang.com.pk/news/1103565
=====================================