پاکستان بزنس گروپ کی جانب سے بجٹ 23-2022 کے حوالے سے تقریب کل ہوگی جس کا موضوع آنے والے کل اور بہتر مستقبل کے حوالے سے تاجر رہنماء اور معاشی ماہرین بحث کے بعد تجاویز پیش کریں گے

کراچی ( پریس ریلیز) پاکستان بزنس گروپ کی جانب سے بجٹ 23-2022 کے حوالے سے تقریب کل ہوگی جس کا موضوع آنے والے کل اور بہتر مستقبل کے حوالے سے تاجر رہنماء اور معاشی ماہرین بحث کے بعد تجاویز پیش کریں گے تقریب کے مہمان خصوصی


صوبائی وزیر ناصر حسین ہونگے جبکہ ملکی ملکی معیشت پر گہری نظر رکھنے ماہر اشفاق تولہ بھی شرکت کریں گے اس موقع پر ٹیکسٹائیل، آئی ٹی ایکسپورٹ ،تعمیرات ،رئیل اسٹیٹ ،انجنیرنگ ،شپنگ ،مالیاتی اداروں کے ماہرین بحث میں حصہ لیں گے اور اپنی تجاویز پیش کریں گے اس حوالے سے پاکستان بزنس گروپ کے سربراہ فراز الرحمٰن نے کہا کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلی تقریب ہےجس میں معروف کاروباری شخصیات


ملکی پیداوار میں اضافے اور معاشی ترقی کے لئے اپنی تجاویز پیش کریں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان بزنس گروپ کی ہمیشہ یہی کوشش رہتی ہے وہ ملک کو آگے لیکر جانے کے لیے اپنا بھرپور کردار پیش کریں تاکہ معاشی حالات میں زیادہ سے زیادہ بہتری لائی


جاسکے انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی کے لئے کاروباری افراد نے ہمیشہ حکومت کا ساتھ دیا ہے اور یہ تقریب بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے
=====================