کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے ڈین الائیڈ ہیلتھ سائنسز اور چئرمین شعبہ سرجری پروفیسر سید اصغر نقی کو بہترین یونیورسٹی ٹیچر ایوارڈ سال 2021 سے نوازا گیا


کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے ڈین الائیڈ ہیلتھ سائنسز اور چئرمین شعبہ سرجری پروفیسر سید اصغر نقی کو بہترین یونیورسٹی ٹیچر ایوارڈ سال 2021 سے نوازا گیا ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام بیسٹ یونیورسٹی ٹیچر ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین تھے۔وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے پروفیسر سید اصغر نقی کو لائف سائنسز اور میڈیسن کے بہترین یونیورسٹی ٹیچر کا ایوارڈ دیا یہ ایوارڈ ایچ ای سی کا ایک فلیگ شپ ایوارڈ ہے اور ہر سال 3 کیٹگریز میں دیا جاتا ہے، لائف سائنسز اور میڈیسن، فزیکل سائنسز اور انجینئرنگ، سماجی علوم اور انسانیات۔آج کی تقریب میں وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین، سابق وائس چانسلر کے ای ایم یو پروفیسر خالد مسعود گوندل،چیئرپرسن ایچ ای سی، ڈائریکٹرز اور وائس چانسلرز موجود تھے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے پروفیسر اصغر نقی کو اعزازی سرٹیفکیٹ اور ایک ملین رقم بطور ایوارڈ دی۔