ایس آئی یو / سی آئی اے اور پاکستان رینجرز کی مشترکہ کاروائی ٹائروں کے تاجر سے بھتہ طلب کرنے اور ٹائر شاپ پر فائرنگ کرنے والا بھتہ خور گرفتار


سیٹیزن پولیس نیوز پاکستان 🇵🇰

رپورٹ نور احمد عباسی

ایس آئی یو / سی آئی اے اور پاکستان رینجرز کی مشترکہ کاروائی


ٹائروں کے تاجر سے بھتہ طلب کرنے اور ٹائر شاپ پر فائرنگ کرنے والا بھتہ خور گرفتار

ایس آئی یو اور پاکستان رینجرز نے مشترکہ کاروائی میں مومن آباد سے بھتہ خور ایاز خان ولد زاہد خان کو گرفتار کرلیا۔


ملزم نے رواں ماہ ٹائروں کے تاجر نور سید ولد نور رحمان سے اپنے ساتھیوں سے مل کر 50 لاکھ بھتہ طلب کیا تھا۔

گرفتار ملزم سے بھتہ کی کالز میں استعمال ہونے والا موبائل فون بھی برآمد۔


ابتدائی تفتیش میں ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے۔

ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
===================================