آصف علی زرداری کی والدہ زریں آرا بخاری انتقال کرگئیں

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی والدہ زریں آرا بخاری کراچی میں انتقال کرگئیں۔

ذرائع کے مطابق زریں آرا بخاری حاکم علی زرداری مرحوم کی دوسری اہلیہ تھیں۔


خاندانی ذرائع نے حاکم علی زرداری کی دوسری اہلیہ کے انتقال کی تصدیق کردی۔

ذرائع کے مطابق زریں آرا بخاری کئی ہفتوں سے علیل تھیں، وہ کراچی کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھیں۔


دوسری جانب آصف علی زرداری اپنی تمام مصروفیات ترک کرکے اسلام آباد سے کراچی روانہ ہوگئے۔

========================

رہنما پاکستان پیپلزپارٹی اویس انجم کاپاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چئیرمین و سابق صدر آصف علی زرداری کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

آصف علی زرداری کی والدہ کے انتقال پر شدید افسوس ہے، رہنما پاکستان پیپلزپارٹی اویس انجم

ماں وہ ہستی ہے جس کا نعم البدل نہیں ہے، اویس انجم

ماں کا بچھڑنا ایک سانحہ ہے اللہ مرحومہ کی مغفرت فرمائیں، اویس انجم

سابق صدر آصف علی زرداری کے دکھ میں پارٹی کاایک ایک کارکن برابر کا شریک ہے، رہنما پیپلزپارٹی اویس انجم

اللہ سے دعا ہے مالک مرحومہ کے در جات بلند کریں اور اہلیخانہ کوصبر جمیل دیں، رہنما پاکستان پیپلزپارٹی اویس انجم

جاری کردہ
میڈیا ٹیم

=================