بحریہ ٹاؤن کے تمام ڈیلر،بلڈر اور تاجر برادری کا بلیک میلر کے خلاف احتجاج غیرقانونی پٹیشن دائر کرکے تاجروں اور بلڈروں کو بلیک میل کیا جاتا ہے

بحریہ ٹاؤن کے تمام ڈیلر،بلڈر اور تاجر برادری کا بلیک میلر کے خلاف احتجاج


غیرقانونی پٹیشن دائر کرکے تاجروں اور بلڈروں کو بلیک میل کیا جاتا ہے

کراچی (پریس ریلیز)بحریہ ٹاؤن کے تمام ڈیلر،بلڈر اور تاجر برادری نے محمود اختر نقوی کے گھر کے سامنے احتجاج ریکارڈ کروایا مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے۔ مظاہرین نے شدید نعرے بازی کی احتجاج کرتے ہوئے


تاجر برادری کا کہنا تھا کہ محمود اختر نقوی مختلف بلڈر اور مختلف کاروباری لوگوں کو غیرقانونی پٹیشن دائر کرکے بلیک میلنگ کرتا ہے

یہ پٹیشنر مافیا ملک بھر میں ہاتھ دکھانے کے بعد اب بحریہ ٹاؤن کراچی میں بھی سرگرم ہوگئی ہے


آج تمام تر بحریہ ٹاؤن کی تاجر برادری اکٹھا جمع ہوئی ہے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے


شاہد قادری،ناصر جاوید،عمران شیخانی،میاں اطہر،مظفر ہاشمی،بلال طالب،سعید میمن،محمد عبداللہ،رانا


عدنان،سیف اللہ،فرحان فیصل اور دیگرنے حکومت سے بھتہ مافیا اور بلیک میلنگ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔


==========================