حج کی سعادت نصیب ہونے والوں کی صحت کا خاص خیال پنجاب فوڈ اتھارٹی کا حاجی کیمپ میں سات روزہ خصوصی نیوٹریشن آگاہی سیل، حاجیوں کی غذائی راہنمائی

حج کی سعادت نصیب ہونے والوں کی صحت کا خاص خیال
پنجاب فوڈ اتھارٹی کا حاجی کیمپ میں سات روزہ خصوصی نیوٹریشن آگاہی سیل، حاجیوں کی غذائی راہنمائی
دارالحجاج میں نئے ماحول سے مطابقت اور بہترین غذا کے چناؤ کے حوالے سے آگاہی دی گئی
ڈی جی فوڈ اتھارٹی شعیب خان جدون کی کیمپ میں خصوصی شرکت، انتظامی امور کا جائزہ،حجاج سے گفتگوبھی کی
دوران حج صحت کو برقرار رکھنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کا چناؤ کی آگاہی دی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
سخت گرمی کے موسم میں حج کے دوران صحت کو برقرار رکھنے کے لیے ڈائیٹ پلان دیے جا رہے ہیں۔ شعیب خان جدون
حاجیوں کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا آگاہی کیمپ کا انتظام قابل ستائش ہے۔ کیمپ کوآرٹینیٹر
خوراک کو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کو خوراک کے چناؤ کا شعور دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔احمد علی حج


لاہور 21 جون:پنجاب فوڈا تھارٹی نے حج کی سعادت نصیب ہونے والوں کی صحت کا خاص خیال رکھتے ہوئے حاجی کیمپ میں سات روزہ خصوصی نیوٹریشن آگاہی سیل قائم کیا جس میں حاجیوں کی دوران سفر اور حج کے دوران ماحول اور جگہ کے مطابق غذائی راہنمائی کی گئی۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی شعیب خان جدون کی ہدایت پر حج کی سعادت نصیب ہونے والوں کی دوران سفر اور حج کے دوران صحت کو برقرار رکھنے کے لیے ماہر غذائیت کی ٹیم نے حاجی کیمپ میں سات روزہ خصوصی نیوٹریشن آگاہی سیل قائم کیا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی شعیب خان جدون کی


کیمپ میں خصوصی شرکت کرتے ہوئے انتظامی امور کا جائزہ لیا اور حجاج سے گفتگوبھی کی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ کیمپ میں باڈی ماس انڈیکس،ویٹ،ہائٹ جیسے ٹیسٹ فری کیے گئے۔ماہر غذائیات کی ٹیم حاجیوں کو متوازن خوراک کی آگاہی اور مکمل ڈائیٹ پلان فراہم کر رہی ہیں۔شعیب خان جدون کا کہنا تھا کہ کیمپ دو دن کے لیے لگایا تھالیکن حاجیوں کے فیڈ بیک اور کیمپ انتظامیہ کی درخواست پر دورانیہ


ساتھ سات دن کر دیا گیا۔حج کے دوران غذائیت سے بھرپور پھلوں،سبزیوں اور زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کرنے کے حوالے سے حاجیوں کی آگاہی دی گئی۔سخت گرمی کے موسم میں حج کے دوران صحت کو برقرار رکھنے کے لیے ڈائیٹ پلان بھی دیے گئے۔دوران سفر اور بیرون ملک اپنی صحت کو بہتر رکھنے کیلئے صحت بخش خوراک کے چناؤ کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی۔شعیب خان جدون کا مزید کہنا تھا کہ صحت افزاء اور


غذائیت سے بھرپور غذاؤں کے حوالے سے آگاہی کے لیے غذا کی بات پروگرام پنجاب فوڈاتھارٹی فیس بک پیچ پرلازمی دیکھیں۔آپریشنز کے ساتھ ساتھ عوام کو غذائیت سے بھرپورخوراک کے چناؤکے حوالے سے آگاہی دینے کے لیے کیمپس لگائے جا رہے ہیں۔


حج کیمپ کوآرٹینیٹراحمد علی کاکہنا تھا کہ حاجیوں کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا آگاہی کیمپ کا انتظام قابل ستائش ہے۔خوراک کو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کو خوراک کے چناؤ کا شعور دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
٭٭٭٭٭٭