اقبال مارکیٹ پولیس اسٹیشن کی حدود جرائم پیشہ عناصر کی آماجگاہ یعقوب آباد اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ میں تھانہ اقبال مارکیٹ کی حدود میں اسٹریٹ کرائم منشیات فروش اور ڈکیتی عام ہو چکی ہے

اقبال مارکیٹ پولیس اسٹیشن کی حدود جرائم پیشہ عناصر کی آماجگاہ

یعقوب آباد اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ میں تھانہ اقبال مارکیٹ کی حدود میں اسٹریٹ کرائم منشیات فروش اور ڈکیتی عام ہو چکی ہے



یعقوب آباد کی عوام دو وقت کی روٹی کمانے سے پریشان ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں آئے دن کا معمول بن چکا ہے کہ گھروں کے دروازے کھڑکیاں اور گھروں کی چھت تک محفوظ نہ رہ سکیں

ایس ایچ او تھانہ اقبال مارکیٹ کو چاہیے کہ یعقوب آباد کی عوام کو ریلیف دیں اور پولیس کا گشت بڑھایا جائے

یعقوب آباد کی عوام بہت پریشان ہو چکی ہے آئے دن موٹر سائیکل ڈکیتی ہو جاتی ہے آئے دن موبائل ڈکیتی ہو جاتے ہیں

تھانہ اقبال مارکیٹ میں کافی ایف آئی آر بھی درج ہیں پر کوئی ایکشن کوئی کاروائی عمل میں نہ آ سکیں


جرائم پیشہ افراد دھڑلے کے ساتھ کھل کر ڈکیتیاں مار رہے ہیں

ڈکیت رات دس بجے کے بعد جی ٹین کا پرانا اسٹاف اور کچرہ کنڈی کے نزدیک کھڑے ہوکر آنے جانے والے موٹرسائیکل حضرات سے ڈکیتی لوٹ مار کر کے پنجتن چوک نئی آبادی سے ہوتے ہوئے اتحاد ٹاؤن کے راستے سے بھاگ جاتے ہیں

اپیل اہل محلہ
آئی جی سندھ
ایڈیشنل آئی جی
ڈی آئی جی ویسٹ
ایس ایس پی ویسٹ
سے گزارش کرتے ہیں کہ اس کا نوٹس لے تاکہ یعقوب آباد کی عوام کی جان مال عزت کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے عین نوازش ہوگی
=============================