میرپورخاص سے کئی اہم خبریں۔


میرپورخاص == تحسین احمد خان === حیسکو کی ہائی وولٹیج ٹینشن لائن کے کے تار جھول کر گھر سے ٹکرانے سے خاتون شدید زخمی ہو گئی، خاتون کو انتہائی تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے، اس سے قبل بھی حیسکو کے ہائی وولٹیج تار گرنے سے کئی قیمتی جانوں کا ضیاع ہو چکا ہے تفصیلات کے مطابق میرپورخاص کے علاقے ہاشم نگر میں واقع گوٹھ دائم چوہان کے اوپر سے گزرنے والی گیارہ ہزار وولٹیج کی تاریں جھول کر وہاں کے رہائشی پنوں چوہان کے گھر سے ٹکرا گیئں جس کے نتیجے میں ضیعف العمر خاتون مسمات صبائی شدید زخمی ہو گیئں جسے تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے زخمی ہونے والی خاتون کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے٭٭

میرپورخاص == تحسین احمد خان === موجودہ بلدیاتی الیکشن میں سیاسی جماعتوں نے خواتین، خواجہ سراوں، معذورین، شیڈول کاسٹ اور دیگر کو بری طرح نظرانداز کیا ہے، خواتین ملک کی آبادی کا 51 فیصد ہیں اور پورے ضلعے میں 12 خواتین کو سیاسی جماعتوں نے الیکشن لڑنے کیلئے ٹکٹ دیئے ہیں، خواجہ سراوں کو تو انسان بھی نہیں سمجھا جاتا ان کے شناختی کارڈ بنوانے میں میل اور فی میل کا بڑا مسلہ درپیش ہے ان خیالات کا اظہار سول سوسائٹی کے واجد لغاری، ٹرانسجینڈر سوسائٹی کی مدیحہ شاہ، عمرکوٹ سے خالدہ منیر اور دیگر نے پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے مذید کہا کہ 26 جون کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں سیاسی جماعتوں نے خواتین، خواجہ سراوں، معذورین، شیڈول کاسٹ اور دیگر کو


ٹکٹ نہ دے کر بری طرح نظرانداز کیا ہے خواتین ملک کی آبادی کا 51 فیصد ہیں اور میرپورخاص ضلعے میں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ(ن) نے دو دو خواتین کو بلدیاتی انتخابات میں الیکشن لڑنے کیلئے ٹکٹ دیئے ہیں جبکہ کہ 8 خواتین آذاد امیدوار کے طور پر الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں جو کہ خواتین کے ساتھ بڑی ناانصافی ہے جبکہ معذورین اور شیڈول کاسٹ کے ساتھ بھی بہت ناانصافی کی گئی ہے جس پر الیکشن کمیشن کو ایکشن لینا چاہیئے ٹرانسجینڈرز سوسائٹی کی مدیحہ شاہ کا کہنا تھا کہ پہلی بات تو یہ ہے کہ ہمیں تو انسان ہی نہیں سمجھا جاتا الیکشن میں ٹکٹ دینا تو دور کی بات ہے ہماری اپیل ہے کہ ہمیں پہلے تو انسان سمجھا جائے شناختی کارڈ بنوانے میں بھی ٹرانسجینڈرز میل اور فی میل کا مسلہ درپیش ہے حکومت اس مسلے کو فوری حل کرے اور ہمیں ہمارے حقوق دیئے جائیں ہم کب تک ناچتے اور بھیک مانگتے رہیں گے سول سوسائٹی کے رہنماوں نے الیکشن کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ خواتین، ٹرانسجینڈرز اور شیڈول کاسٹ کو نظرانداز کرنے کا فوری نوٹس لیا جائے تاکہ ان کو بھی بھرپور نمائندگی مل سکے٭٭

میرپورخاص == تحسین احمد خان === سندھ گریجویٹس ایسوسی ایشن میرپورخاص برانچ کی جانب سے روشن تارا اسکول میں لڑکیوں کے لئے سلائی سنٹر کا افتتاح کیا سگا کے صدر ظفر علی پنہور، جنرل سیکریٹری جم براؤن، اشرف خادم ممبر سی ای سی، امیر احمد جونیجو ممبر، ڈاکٹر ثمینہ انور سیال دین سگا نے افتتاح کیا سگا پنو عاقل برانچ کے صدر جناب انور سیال اور سگا میرپورخاص کے ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب


سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ یہ تعلیمی مرکز خوشحالی بینک کے تعاون سے قائم کیا گیا ہے دریں اثناء نیاز احمد سیال نے اپنی پوری ٹیم کے ساتھ مستقبل میں بھی بینک کے مکمل تعاون کا یقین دلایا سیکریٹری جنرل سگا نے اپنے خطاب میں دیگر برانچوں میں ایسے ووکیشنل سنٹرز کے قیام پر زور دیا تا کہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں اور آدھی سے زیادہ آبادی کو روزگار فراہم کیا جا سکے تا کہ وہ ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں ٭٭

میرپورخاص == تحسین احد خان === پاکستان امریکن فرینڈز ایسو سی ایشن (پافا) کی جانب سے ” بھوک کے خلاف جنگ” پروگرام کی شروعات کردی گئی،شہر کے مختلف مقامات پر روزانہ کی بنیاد پر غریبوں کو کھانا کھلایا جائے گا اس ضمن میں گزشتہ روز کوس گھر کے مقام پر خانہ بدوشوں کی ایک بستی میں وہاں مقیم مرد،خواتین اور بچوں کو دوپہر کا کھانا کھلایا گیا اس حوالے سے تنظیم کے کو آرڈینیٹر محمد جمیل راجپوت نے بتایا کہ ہمارا مقصد بھوکوں کو کھانا کھلانا ہے اور ہم نے ایک پروگرام ترتیب دیا ہے جس کے تحت ابتدائی طور پرشہر کے مختلف علاقوں میں جاکر غریب افراد کو دوپہر کا کھانا فراہم کیا جا رہا ہے اور کچھ روز بعد رات کا کھان بھی فراہم کیا جائے گا اور ہم یہ چاہتے ہیں کہ مہنگائی کے اس دور میں کوئی بھی بھوکا نا سو سکے٭٭

میرپورخاص == تحسین احمد خان ===
ا تخابی حلقے میر شیر محمد خا ن ٹالپر کی یو نین کمیٹی 8 سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین شپ کے امیدوار کے مختلف علاقوں میں لگے ا نتخابی بینرز نامعلوم افراد نے اتار لئے،تفصیلات کے مطابق میرپورخاص میں بھی بلدیاتی ا نتخابات کے پہلے مرحلے میں 26 جو ن کو ا تخابات ہو گے اس سلسلے میں تمام سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کی جا نب سے اپنی اپنی ا نتخابی مہم زور و شور سے چلائی جاری ہے اور اپنے اپنے ا نتخابی بینرز اپنے حلقے میں لگائے جارہے ہیں ا نتخابی حلقے میر شیر محمد خان ٹالپر کی یونین کمیٹی 8 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار برائے چیئرمین حاجی محمد علی


کے مختلف علاقوں میں لگے بینرز نامعلوم افراد کی جا نب سے اتار لئے گئے اطلاع ملنے پر حاجی محمد علی نے مزکورہ علاقوں کا دورہ کیا اور معلومات حاصل کیں اس موقع پرا نکا کہنا تھا کہ گزشتہ رات 6نا معلوم مسلح افراد نائی پاڑا،کاہو بازار،لال پاڑا،شاھی بازار اور میر کا پلاٹ سے ہمارے بینرز اتار کرلئے گئے ہیں اور میر کا پلاٹ میں ہمارے ایک کارکن ناصر قریشی کو زدوکوب بھی کیا گیا اور اسلحہ کے زور پر اس سے بینرز چھین کر لے گئے حاجی محمد علی اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی میرپورخاص سے مطالبہ کیا ہے کہ شرپسند عناصر الیکشن کے ماحول کو خراب کرنا چاہتے ہیں اسلئے ایسے افراد پر کڑی نظر رکھتے ہوئے بینرز اتارنے والے افراد کو حراست میں لیکر الیکشن کے ماحول کو سازگاربنایا جائے٭٭


میرپورخاص تحسین احمد خان === پیپلز پارٹی کی معروف سیاسی شخصیت منظور وسان اور ان کے صاحبزادے سابق چیئرمین شاہجہان منظور وسان کی رہائش گاہ پر پیپلز پارٹی کے رہنما پیر حسن شاہ جیلانی ، کرن کمار ، خیر النساء مغل ، ایڈوکیٹ سلامت لاکھو، کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر منظور وسان کی جانب سے پارٹی رہنماؤں کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک پہنائی گئی اس موقع دیگر عہدیدار اور بڑی تعداد میں جیالے پارٹی ورکرز موجود تھے*

===============================