شاہ فیصل ڈویژن تھانہ سعودآباد پولیس کا دوران علاقہ گشت و اسنیپ چیکنگ ڈکیت گینگ سے پولیس مقابلہ دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ۔


سٹیزن پولیس نیوز پاکستان🇵🇰

رپورٹ نور احمد عباسی


شاہ فیصل ڈویژن تھانہ سعودآباد پولیس کا دوران علاقہ گشت و اسنیپ چیکنگ ڈکیت گینگ سے پولیس مقابلہ دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ۔

گرفتار زخمی ملزمان کی شناخت غضنفر ولد غوث اور سُمیر ولد شریف کے نام سے ہوٸی ۔

پولیس اور ملزمان کا مقابلہ بمقام سعودآباد الامین سوساٸیٹی کے قریب ہوا گرفتار زخمی ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ دو پسٹل بمعہ ایمونیشن ، چار چھینے ہوۓ موباٸیل فون اور نقدی رقم 2500 روپے برآمد کی ۔

گرفتار ملزمان کے قبضہ سے ایک مسروقہ موٹرساٸیکل جوکہ تھانہ لانڈھی کی درج شدہ ہے , پولیس تحویل میں لی گٸی ۔

ابتداٸی تفتیش کے دوران گرفتار زخمی ملزمان سے ضلع ملیر اور کورنگی کے مختلف مقامات پر دیگر وارداتوں کا انکشاف بھی ہوا ۔


گرفتار زخمی ملزمان کا سابقہ کریمینل ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے , پولیس کیجانب سے ضابطے کی مکمل کاروائی عمل میں لائی جاری ہے ۔

گرفتار زخمی ملزمان کو طبی امداد کیلۓ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے ۔
=============================