ڈاکٹر پنجوانی سینٹر کے طالبعلم نے معروف بینک کا انعام اپنے نام کرلیا حبیب یونیورسٹی میں منعقدہ ایک تقریب میں یہ انعام دیا گیا، بین الاقوامی مرکز جامعہ کراچی کا بیان

ڈاکٹر پنجوانی سینٹر کے طالبعلم نے معروف بینک کا انعام اپنے نام کرلیا
حبیب یونیورسٹی میں منعقدہ ایک تقریب میں یہ انعام دیا گیا، بین الاقوامی مرکز جامعہ کراچی کا بیان
ڈاکٹرپنجوانی سینٹر کے طالب علم نے ڈیٹا سائینس مقابلے میں تھرڈ پرائز چیمپئن ایورڈ اور 2 لاکھ روپے نقد جیتے


کراچی:۔ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیو لر میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ (پی سی ایم ڈی)، جامعہ کراچی کے ایک ایم فل طالب علم محمد اویس نے حال ہی میں پاکستان میں منقعدہ اپنی نوعیت کے پہلے ڈیٹا سائینس مقابلے میں شرکت کرتے ہوئے تھرڈ پرائز ڈیٹا تھون چیمپئن ایورڈ اور 2 لاکھ روپے نقد اپنے نام کرلیا۔
بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے ترجمان نے منگل کو کہا ہے کہ طالب علم محمد اویس ڈاکٹر پنجوانی سینٹر میں ڈاکٹرحمیرا ظفر کی نگرانی میں ایم فل کررہے ہیں جبکہ ان کے نائب نگران پروفیسر ڈاکٹر اقبال چوہدری ہیں۔


ترجمان کے مطابق ڈاکٹر پنجوانی سینٹرکے اس ہونہار طالب علم محمد اویس نے جامعہ این ای ڈی کے طالب علم زین شاہد اور ورچوئیل یونیورسٹی کے طالب علم محمد عمیر علی کے ہمراہ اپنی سربراہی میں یوبی ایل بینک کے تحت منعقدہ ڈیٹا سائینس مقابلے ڈیٹا تھون میں ایک ٹیم ’کوڈینینس‘ کے نام سے رجسٹرڈ کروائی تھی۔ اس مقابلے میں ملک بھر سے 200 ٹیمیں شرکت کررہی تھیں جنھیں صنعتوں کے مسائل اور


ان کے حل کے عنوان سے نہ صرف اپنے خیالات تشکیل دینے تھے بلکہ عملی حل بھی پیش کرنا تھا۔ محمد اویس اور ان کی ٹیم نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے دیے گئے ٹارگیٹ کو پورا کیا اور اس طرح انھوں نے اپنی نوعیت کے پہلے ڈیٹا سائینس مقابلے میں تھرڈ پرائز ڈیٹا تھون چیمپئن ایورڈ اور 2 لاکھ روپے نقد اپنے نام کرلیے۔ تقسیم انعامات کی تقریب حبیب یونیورسٹی میں منعقد ہوئی جس میں یو بی ایل کے صدر اور سی ای او شہزاد جی دادا نے کامیاب شرکاء کو انعامات پیش کیے۔


بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم جامعہ کراچی کے سربراہ اور کامسٹیک کے کوارڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹرمحمد اقبال چوہدری نے محمد اویس اور ان کی ٹیم کو اُن کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ


آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی میں باصلاحیت اور قابل نوجوان اسکالروں کی موجودگی ادارے کے لیے قابلِ فخر ہے۔
شیخ الجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر ناصرہ خاتون اور سرپرستِ اعلیٰ بین الاقوامی مرکز اور


سابق وفاقی وزیر برائے سائینس اور ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمن نے بھی ہونہار طالب علم کو اس کی میا بی پر مبارکباد دی ہے۔

میڈیا ایڈوائزر
=========================================