جناب وزیر اعظم میاں شہباز شریف صاحب مشکل فیصلے یہ ہیں


جناب وزیر اعظم میاں شہباز شریف صاحب
مشکل فیصلے یہ ہیں

🔘 پاکستان میں کسی کو ایک لیٹر بھی مفت پیٹرول نہیں ملے گا اور نہ ایک یونٹ مفت بجلی یا مفت گیس کوئی استعمال کر سکے گا یہ اعلان کریں تو یہ ھے مشکل فیصلہ


🔘 پچھلے 30 سالوں میں ہر کسی کو ملا ہر سرکاری پلاٹ واپس لیں گے تو یہ ہے مشکل فیصلہ

🔘 غلط فیصلے والے حکمرانوں کی جائیدادیں نیلام ہوں گی تو یہ ہے مشکل فیصلہ

🔘 پاکستان کے تمام سرکاری دفاتر اور سرکاری رہائش گاہوں سے اے سی اتار لیے جائے تاکہ بجلی کی بچت ہو ٫ سب سے پہلے پارلیمنٹ ہاؤس ٫ قومی اسمبلی اور سینیٹ اور صوبائی اسمبلیوں اور ان کے ممبران کی سرکاری رہائش گاہوں سمیت تمام وزراء کے سرکاری دفاتر سے اور سرکاری رہائش گاہوں سے اے سی اتارے جائے ٫ تمام سرکاری گاڑیوں کے پرائیویٹ استعمال پر پابندی لگائے یہ ہیں مشکل فیصلے


🔘 پیچھلے 30 سالوں سے معاف کروائے گئے تمام افراد سے قرضے واپس لیں گئے ٫ یہ ہیں مشکل فیصلے

نالائقی کا سارا بوجھ عوام پر ڈالنا٫ پیٹرول مہنگا کرنا ، بجلی گیس مہنگی کرنا کھانے پینے کی اشیاء مہنگا کرنا ہر چیز پر ٹیکس بڑھاتے جانا

یہ تو سب سے آسان فیصلے ہیں جو کئے جا رھے ہیں
—————–


چوہدری وقاص (لاہور)
======================================