جیکب آباد تیز ہوا کے ساتھ بارش،شاہراہیں تالاب بن گئیں،سارا شہر،تاریکی میں ڈوب گیا،کچے مکان گرنے سے خاتون سمیت متعدد افراد

جیکب آبادرپرٹ ايم ڈى عمرانى۔جیکب آباد تیز ہوا کے ساتھ بارش،شاہراہیں تالاب بن گئیں،سارا شہر،تاریکی میں ڈوب گیا،کچے مکان گرنے سے خاتون سمیت متعدد افراد کے زخمی TCF اسکول کى چٶديوارى رگنے کےاطلاعات،متعدد علاقوں میں ساری رات بجلی بند


تفصیلات کے مطابق گزرشتہ روز جیکب آباد اور گردونواح میں تیز ہوا کے بعد گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی جس کے نتیجے میں شہر کے شاہراہیں تالاب بن گئیں اور بجلی بند ہونے سے پورا زشہر تاریکی میں ڈوب گیا پیر بخاری فیڈر سمیت دیگر علاقے ساری رات بجلی سے محروم رہی جس کے باعث مکینوں کو مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑا،بلدیہ کا عملہ سارا دن شھر کو صاف کرنے میں مصروف رہا ہر طرف پانی ہی پابی شہر میں پیدل چلنا بھی محال ہو گیا،(دی سٹیزن فاؤنڈیشن اسکول) کی چاردیواری گر گئی،کچے مکان گرنے سے خاتون سمیت متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔


جیکب آباد رپورٹ ايم ڈى عمرانى۔
جیکب آباد میں پہلی مرحوم اکبر پیرزادہ فٹبال ٹورنامنٹ کا مقابلہ ظہور عباسی کلب نے جیت لیا،مہمان خاص عبدالمالک کھوسو نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے شاہ عبدالطیف فٹبال گراؤنڈ میں پہلی مرحوم اکبر پیرزادہ فٹبال ٹورنامنٹ جاری ہے گزرشتہ روز شہید بادشاہ کلب اور مرحوم ظہور عباسی کلب میں مقابلہ ہو جس دلچسپ کھیل کے بعد ظہور عباسی کلب نے 1کے مقابلے میں 3گول کرکے جیت لیا مہمان خاص رٹائر مختیار کار عبدالمالک کھوسو نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اس موقع پر مختیار کار گڑھی خیرو حبیب کھوسو،منیر احمد کھوسو،ٹورنامنٹ آرگنائزر مسعود پیرزادہ بھی موجود تھے۔
==========================