لاڑکانہ عوامی اتحاد کے پلیٹ فارم سے جی یو آئی امیدواروں کی انتخابی مہم تیز۔ عوامی اتحاد کے امیدواروں نے حلقہ کا طوفانی دورہ کیا، شاندار استقبال عوام کی طرف سے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں سندھ کی ثقافت اجرکیں پہنا کر بھرپور استقبال کیا گیا،

لاڑکانہ رپورٹ محمد عاشق پٹھان
لاڑکانہ عوامی اتحاد کے پلیٹ فارم سے جی یو آئی امیدواروں کی انتخابی مہم تیز۔ عوامی اتحاد کے امیدواروں نے حلقہ کا طوفانی دورہ کیا، شاندار استقبال عوام کی طرف سے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں سندھ کی ثقافت اجرکیں پہنا کر بھرپور استقبال کیا گیا، اس موقع پر سردار معظم علی عباسی، مولانا راشد خالد محمود سومرو، مولانا ناصر خالد محمود سومرو، مولانا طاہر خالد محمود سومرو، مولانا محمود الحسن سومرو، بھوتار علی حسن ڈاہانی، ایڈووکیٹ منصور علی ڈاہانی، غلام علی ڈاہانی، میر سکندر خان مینگل، پپن سومرو، مولانا حمیداللہ سیال اور دیگر موجود تھے،


اس موقع پر قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان شاءاللہ 26 جون کو عوام کے ساتھ سے جیت کر یہاں کے عوام کی بلا تفریق خدمت کریں گے، لاڑکانہ کے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم نہیں کی گئیں، عوام نے ہمیشہ ووٹ دے کر بھٹو کا قرض ادا کیا لیکن حکمران جماعت نے پانی کی کمی، تعلیم کی تباہی، صحت کی تباہی، اور ریکارڈ مہنگائی کر کے سندھ کو ہاتھوں سے تباھ کیا گیا، سندھ میں 70 سیکڑو پانی کی کمی ہے


اور غریب آبادگار خودکشی کرنے پر مجبور ہیں، پانی کی کمی کے باعث زراعت تباھ ہو رہی ہے، لوگ پینے کے پانی کے لیے بھی سخت پریشان ہیں، سندھ حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، پی پی نے عوام کو بوکھ اور بدحالی کی طرف دھکیلا ہے، کرپٹ جماعت سے عوام کی جان چھڑائی جائے گی، عوام موسمی لوگوں کو اچھی طرح پہچانتی ہے، عوام کھوکھلے وعدے کرنے والوں سے تنگ آ چکا ہے۔
================================