کلک ( CLICK ) نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ سید قاسم نوید قمر

کراچی: 20 جون: مسابقتی اور قابل رہائش شہر کراچی (CLICK)، سندھ انویسٹمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت سندھ اور EY Ford Rhodes ( آئی فورڈ روڈز ) کے درمیان ایک معاہدہ پر دستخط کی تقریب وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے انویسٹمنٹ ڈپارٹمنٹ اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پروجیکٹس


سید قاسم نوید قمر کی زیر صدارت منعقد ہوئی۔ سیکرٹری سرمایہ کاری

بلال احمد بھی اس موقع پر موجود تھے۔ معاہدے پر پراجیکٹ ڈائریکٹر CLICK، حکومت سندھ کی نمائندگی کرنے والے انور علی شر اور EY Ford Rhodes، پاکستان کی نمائندگی کرنے والے پارٹنر عباس علی کے درمیان دستخط کیے گئے۔سندھ انویسٹمنٹ ڈپارٹمنٹ کا


کلک پراجیکٹ کاروباری طریقہ کار کو آسان بنا کر،


عمل کو خودکار بنا کر، کاروباری لوگوں کو سنگل ونڈو آپریشنز (S-BOSS) فراہم کر کے ایک سازگار کاروباری ماحول پیدا کرنے کے بارے میں کوشاں ہے۔ جس سے لائسنس، پرمٹس اور این او سیز ( سرٹیفکیٹ آن لائن ) کی فراہمی میں سہولت ہو گی۔ (

وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے انویسٹمنٹ ڈپارٹمنٹ اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پروجیکٹس سید قاسم نوید قمر
نے کہا کہ EY Ford Rhodes کا قومی اور بین الاقوامی سطح کا کاروبار کرنے ، اس میں آسانی پیدا کرنے اور مطلوبہ تکنیکی ترقی لانے کا تبربہ بہت معاون ثابت ہو گا جس کے نتیجے میں صوبہ سندھ میں سرمایہ کاری کو ترغیب دیا جاسکے گا۔ تقریب کا اختتام


ورلڈ بینک گروپ کو اصلاحات کے عمل میں اس کی معاونت کے اعتراف اور پراجیکٹ ڈائریکٹر-CLICK انور علی شر اور CLICK ٹیم کو سیکرٹری سرمایہ کاری بلال احمد کی سربراہی میں ان کی مخلصانہ کاوشیں کرنے کے عمل کو بھی سراہا گیا۔
==========================================