جيکب آباد سے بہت سی اہم خبریں – ریلوے جنگشن اسٹیشن جیکب آباد ایک بار پھر جراٸم پیشہ افراد کے نرغے، ہر وقت چوروں، جواریوں و دیگر جراٸم پیشہ افراد کی موج مستیاں جاری،- شھر و گردو نواح مٹی کے طوفان اور تیز ہوا کے ساتھ مون سون کا پہلا بارش

جيکب آباد : (رپورٹ ایم ڈی عمرانی)
ریلوے جنگشن اسٹیشن جیکب آباد ایک بار پھر جراٸم پیشہ افراد کے نرغے، ہر وقت چوروں، جواریوں و دیگر جراٸم پیشہ افراد کی موج مستیاں جاری، انتظاميہ خاموش، سرعام جوا اور غیر قانونی چوری شدہ موباٸل فونز کا بیوپار جاری، شریف شہریوں نے نوٹیس لینے کا مطالبہ کردیا


تفصیلات کے مطابق جیکب آباد جنگشن ریلوے اسٹيشن کے عملے کے سامنے سارا سارا دن مشکوک لوگوں کا آنا جانا رہنے کے ساتھ ریلوے کی پٹڑيوں پر سرعام جوا چورى شدہ موباٸلز فونز کی خرید و فروخت کی منڈی چل رہی ہے، جس کے باعث معاشرے میں کٸی براٸیاں پیدا ہورہی ہیں مگر اس غیر قانونی غیر اخلاقی کاروبار کو انتظامیہ نے روکا تو نہیں الٹا ان کو مدد فراہم کرنے میں مصروف ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ سب کام ریلوے ملازمین اور جراٸم پیشہ افراد کے درمیان مک مکا کا نتیجہ ہے مزید شہریوں نے ارباب و اختیار سے فوری نوٹیس لینے اور کالے اس دھندھوں کو بند کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
==========================


جیکب آبادرپورٹ ايم ڈى عمرانى۔
عمران خان نے بارودی سرنگیں بچھائیں ہم نے انکا یہ چیلنج سمجھ کر قبول کیا، عوام مطمئن رہے حالات کو قابو میں لائیں گے معیشت بہتر ہوگی اور اشیاء پر کنٹرول ہوجائے گا قائد پی ڈی ایم اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی جیکب آباد کے وفد سے ملاقات میں گفتگو اور جلسے سے خطاب، تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے صدر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت سے پہلے آئی ایم ایف کا قرضہ ایک سو ارب ڈالر تھاجبکہ پی ٹی آئی حکومت نے 900ارب ڈالر قرض لیا، پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں اتنا قرضہ نہیں لیا گیا جتنا 4سال میں حاصل کرکے ملک اور معیشت کو تباہ کردیا ان خیالات کا اظہارانہوں نے جے یو آئی ضلع جیکب آباد کے امیر ڈاکٹر اے جی انصاری کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے بات چیت اور اندرون سندھ تین روزہ دورے کے دوران باب الاسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جاتے جاتے بارودی سرنگیں بچھادیں ہم نے انکو چیلنج سمجھ کر قبول کیا، عوام مطمئن رہے جلد حالات پر کنٹرول حاصل کر لیں گے اورمشکل حالات سے نکل جائیں گے،مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ عمران خان نے چین سے کیے ہوئے خفیہ معاہدے کے راز آئی ایم ایف سے فاش کرکے ملکی معیشت کو تباہ کردیا اور سی پیک بند کردیا، انہوں نے کہا کہ حکومتی نظام چلانے کے لیے روحانی اور مادی ضرورت ہے جو جے یو آئی کے پاس ہے مقصد اللہ تعالیٰ کے دین اور رسول اللہ صہ کے نظام کو نافذ کرنا ہے. انہوں نے کہا کہ ملک کو گرانے والے کو جانتے ہیں کہ وہ کس کے ایجنڈے پر مسلط کیے گئے قائد جمعیت نے کہا کہ اگر گھر کی دیوار گر جائے تو گھر کو نہیں گرائیں گے لیکن عمران خان ایک ایجنڈے کے تحت ملک کو تباہ کریا جلد ملک اورعوام کو مسائل کے دلدل سے نکال لیں گے۔

================================


جیکب آباد رپورٹ ايم ڈى عمرانى۔
جے یو آئی کی جانب سے پینے اور زرعی پانی کی قلت کے خلاف بیگاری کینال پر ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری کی قیادت میں مظاہرہ اور نعرے کھیرتھر اور بیگاری کینالوں میں پانی نہ ہونے سے زمینیں تباہ اور شہری بانی کی بوند کیلئے ترس رہے ہیں مقررین، تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے پینے اور زرعی پانی کی قلت کے خلاف بیگاری کینال جیکب آباد پر ایک احتجاجی مظاہرہ ضلع امیر ڈاکٹر اے جی انصاری، مولانا عبدالجبار رند،حاجی محمد عباس بنگلانی، انجینئر حماداللہ انصاری،حافظ محمد عباس بلوچ، واحد بخش انڑ اور دیگر کی قیادت میں نکالا گیا، مظاہرہ میں شہری، آباد گار اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شریک تھے جنہوں نے مختلف راستوں پر مارچ کرکے زرعی اورپینے کے پانی کی قلت پر سخت خلاف نعرے لگائے اور بیگاری چوک پر دہرنہ دیا جس کے سبب کچھ وقت کے لیے روڈ بلاک اور ٹریفک معطل ہوگئی اس موقع پر مقررین نے کہا کے ایک طرف شدید گرمی دوسری طرف پانی کی شدید قلت کے سبب عوام اور آبادگار عذاب میں مبتلا ہے،جیکب آباد کی ہزاروں ایکڑ زمین بنجر ہو رہی ہے اور فصل نہ ہونے کا خدشہ ہے جس سے معیشت اور زمینیں تباہ ہو جائیں گی انہوں مطالبہ کیا کہ پینے اور زرعی پانی کی قلت ختم کرکے عوام کی دعائیں حاصل کرکے دنیا اور آخرت کو سنواریں ورنہ کی بددعائیں کرپشن کرنے والوں کو غرق کر دے گی۔
====================================


جیکب آباد:رپورٹ ايم ڈى عمرانى۔ جیکب آباد میں مسلح افراد نے ڈیرہ ہوٹل کے قریب سے نوجوان سے موٹر سائیکل اور نقدی چھین لی،ایس ایس پی چوک سے بھی موٹر سائیکل چوری تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے صدر تھانہ کی حدود ڈیرہ ہوٹل کے قریب مسلح افراد نے نئی سی ڈی موٹر سائیکل اور نقدی چھین لی اور باآسانی فرار ہو گئے جبکہ سول لائین تھانہ کی حدود میں ایک دن میں موٹر سائیکل چوری کی تین وارداتیں ہوئی ایس ایس پی چوک سے عبدالحمید کی چوری سی ڈی موٹر سائیکل لے گئے۔


جیکب آباد:رپورٹ ايم ڈی عمرانی
جیکب آباد میں گھریلو تنازع پر ملزم نے فائرنگ کرکے سالے کو قتل اور سسر کو زخمی کر دیا فرار تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے مولاداد تھانے کی حدود داد پور جاگیر میں گھریلو تنازع پر ملزم مینھوں جکھرانی نے گھریلو تنازع پر فائرنگ کرکے اپنے سالے 15سالہ فاروق جکھرانی کو قتل اور سسر مبارک علی کو زخمی کرد یا اور فرار ہو گیا اطلاع پر پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر لاش اور زخمی کو سول ہسپتال منتقل کیا ایس ایچ او مولاداد اوشاق شر نے رابطے پر بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں واقع رشتے کا تنازع ہے ملزم کی گرفتار کے لئے ناکا بندی کی گئی ہے مدعی کے آنے پر مقدمہ بھی درج کیا جائے گا۔
============================================


جيکب آباد رپورٹ ايم ڈى عمرانى۔ جیکب آباد شھر و گردو نواح مٹی کے طوفان اور تیز ہوا کے ساتھ مون سون کا پہلا بارش
تفصيلات کے مطابق
گرج چمک کے ساتھ شروع ہونے والی سے بارش سے گرمی کا زور تو ٹوٹ گیا مگرزرعى پانى کى قلت کے باعث بارش کا پانی زمینوں میں جمع ہونے سے کسانون کو شدید نقصان برداشت کرناپڑا ہے خوشک زمینون میں بارش کا پانی جمع ہونے سے زمینن بنجر ہوجانےکا قوی خطرہ ہے بارش ہونے کے باعث موصلاتی بھی نظام درھم برھم ہوکر رہ گیا روڈ راستے جل تہل ہوگۓ اب مچھروں کی افضاٸش میں اضافہ ہوگا
======================================