سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی جانب سے لاڑکانہ کے شہریوں کو معیاری اور سستی سفری سہولیات فراہم کرنے کے منصوبے کا آغاز ہونے جا رہا ہے، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری 21 جون کو شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے 69ویں یوم پیدائش پر افتتاح کریں گے

رپورٹ محمد عاشق پٹھان
===================

سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی جانب سے لاڑکانہ کے شہریوں کو معیاری اور سستی سفری سہولیات فراہم کرنے کے منصوبے کا آغاز ہونے جا رہا ہے، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری 21 جون کو شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے 69ویں یوم پیدائش پر افتتاح کریں گے

پہلے مرحلے میں دس ایئر کنڈیشن لگژری بسسز لاڑکانہ پہنچ چکی ہیں، جن کا افتتاح وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کریں گے، اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ طارق منظور چانڈیو کا کہنا ہے کہ شہید بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر لگژری بسیں لاڑکانہ کے


عوام کے لیے تحفہ ہیں، بسیں شہر کے نیو بس ٹرمنل سے، قائد عوام یونیورستی، ایئرپورٹ روڈ، سندھ یونیورسٹی کیمپس، آئی بی اے سچل کالونی روٹس پر چلیں گی، ہائی کورٹ روڈ، ایس ایس آفیس، شاہ نواز لائبریری اور دیگر ملحقہ علاقوں میں بھی شہری ایئر کنڈیشنڈ بسوں


میں سفری سہولیات حاصل کر سکیں گے، واضح رہے کہ اس سے قبل انٹر سٹی پیپلز بس سروس شروع کی گئی تھی جو کہ پرائیویٹ ٹھیکیداروں اور ٹرانسپورٹ مافیہ کی اجارہ داری کے باعث بند ہو گئی تھی اور متعدد بسیں کھڑی کھڑی گل سڑ کر ناکارہ ہو گئیں تھیں

===============================