شئے گل بلال مقصود کے ساتھ نیا پراجیکٹ کرنے کیلئے تیار

کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے مشہور پنجابی گانے ’پسوڑی‘ سے شہرت حاصل کرنے والی گلوکارہ شئے گِل اب نئے پراجیکٹ میں بلال مقصود کے ساتھ نظر آئیں گی۔

بلال مقصود نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شئے گِل کے ساتھ اپنی ایک سیلفی شیئر کی ہے۔
اُنہوں نے یہ سیلفی شیئر کرتے ہوئےلکھا کہ ’نئے پراجیکٹ پر شئے گِل کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا‘۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’میں اسے آپ سب کے ساتھ شیئر کرنے کا بے صبری سے انتظار کررہا ہوں‘۔

تاہم، گلوکار نے ابھی اپنے اس نئے پراجیکٹ کی کوئی تفصیلات نہیں بتائی ہیں۔