قصور کی خبریں

*قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)*
قصور محکمہ سکول ایجوکیشن کے زیر اہتمام ڈینگی آگاہی سیمینار کا انعقاد گزشتہ روز گورنمنٹ ٹریننگ سکول قصور میں منعقد ہوا۔ جس میں ڈپٹی کمشنر قصور فیاض احمد موہل نے خصوصی شرکت کی جبکہ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجو کیشن اتھارٹی ملک محمد انور ندیم‘ڈسٹرکٹ اینٹا مالوجسٹ محمد خرم ابراہیم،ڈی ای او سکینڈر ی عبدالحفیظ، ڈپٹی ڈی ای او محمد امین سندھو، پرنسپل ادارہ ہذا محمد رفیق اوراساتذہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت ڈینگی کے خاتمے کیلئے بھرپور کوشاں ہے اور تمام ادارے اس ضمن میں فعال و متحرک ہیں۔ صاف ستھرا ماحول صرف ڈینگی سے نہیں بلکہ بہت ساری دوسری بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔ڈینگی کا خاتمہ ہم سب کی ذمہ داری ہے جس کیلئے ملکر ہمیں اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بارشوں کے موسم میں ڈینگی لاروا کی افزائش کا امکان بڑھ جاتا ہے اور ہمیں اس سے بروقت نمٹنے کے لیے صفائی کا خاص خیال رکھنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں حفاظتی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے ڈینگی کی افزائش کے تمام اسباب کا خاتمہ کرنا چاہیے۔ ڈینگی سے بچاؤ کا بہترین طریقہ صحت و صفائی کے بنیادی اصولوں کو اپناتے ہوئے اس موذی مرض کا سبب بننے والے مچھر کی پیدائش اور افزائش نسل کے امکان کو جڑ سے ختم کرنا ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجو کیشن ملک محمد انور ندیم نے کہا کہ محکمہ سکول ایجو کیشن ڈینگی کے خاتمے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے اور اس موذی بیماری کے خاتمے کیلئے مزید کوششیں کی جائینگی۔ انہوں نے ایجو کیشن کے تمام اینڈرائیڈ یوزرز کو ہدایت کی کہ وہ ڈینگی سرویلنس سرگرمیوں کو مزید تیز کر دیں اور روزانہ کی بنیاد پر ڈینگی ایکٹویٹی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ ڈسٹرکٹ اینٹامالوجسٹ محمد خرم ابراہیم نے کہا کہ ڈینگی دراصل کھڑے پانی میں پرورش پاتا ہے۔ ڈینگی بخار ایک مخصوص مچھر کے کاٹنے سے ہوتا ہے۔ شہریوں کو چاہیے کہ وہ اپنے گھروں کے اندر اور گلی محلوں میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔گھروں کے اندر پانی کی ٹینکی، ٹپ اور دیگر برتنوں کو مکمل طور پر ڈھانپ کر رکھیں‘پانی دیر تک ذخیرہ نہ کیا جائے‘ گملوں، پرانے ٹائروں اورایسی ہی دیگر نظر انداز شدہ اشیاء میں جمع شدہ پانی فوری طور پر خارج کر دیا جائے تا کہ اس میں مچھر انڈے نہ دے سکیں۔ گھر وں کے اندر مچھر مار سپرے کیا جائے چونکہ یہ مچھر صبح و شام کے اوقات میں کاٹتا ہے لہذا ان اوقات میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔اس موقع پر دیگر مقررین نے بھی ڈینگی مچھر کے خاتمے اور حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

قصور اسسٹنٹ کمشنر قصور اورنگزیب سدھو کا سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ‘پھلوں و سبزیوں کی قیمتوں اور معیار کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر اورنگزیب سدھو نے شہر کی سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا اور وہاں پر سبزیوں‘پھلوں کی قیمتوں، صفائی ستھرائی، عملے کی حاضری کا جائزہ لیا۔ انہوں نے پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کے عمل اور دوکانوں پر ریٹ لسٹوں کی موجودگی کو بھی چیک کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے منڈی میں آنیوالے خریداروں سے بھی مختلف اشیاء کی قیمتوں اور معیار کے بارے میں دریافت کیا۔ علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر نے عام مارکیٹ کا بھی دورہ کیا اور مختلف دوکانوں پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں، معیار اور ریٹ لسٹوں کی موجودگی کو چیک کیا۔

قصور نواحی گاؤں برج کلاں میں گھریلوں جھگڑے پر خاوند نے گلہ دبا کر اپنی بیوی کو قتل کر دیا۔برج کے رہائشی عمر کا اکثر اپنی بیوی رمشا کے ساتھ لڑائی جھگڑا رہتا تھا کہ گزشتہ روز دونوں میاں بیوی گھر میں اکیلے تھے کہ ان کی آپس میں کسی بات پر تلخ کلامی ھو گئی جس پر اس نے اپنی بیوی کا گلہ دبا کے سے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ھو گیا۔پولیس تھانہ گنڈا سنگھ والا نے مقتولہ کے باپ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ھے

قصور کے نواحی علاقے بدر کالونی میں گھریلو ناچاقی پر جواں سالہ لڑکے کی خود کو فائر مار خود کشی- قصور کے نواحی علاقے بدر کالونی پتوکی میں 30سالہ شاہد نے گھریلو ناچاقی پر جود کو فائر مار کر خودکشی کرلی ورثاء کا کسی قسم کی تحقیقات نہ کرنے کا فیصلہ – پولیس تھانہ پتوکی مصروف کاروائی ہے