اظہر علی کی 3 سال بعد وائٹ بال کرکٹ میں واپسی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی کی 3 سال بعد وائٹ بال کرکٹ میں واپسی ہوئی ہے۔

قومی کرکٹر ووسٹرشائر کی جانب سے کاؤنٹی ون ڈے ٹورنامنٹ ’رائل لندن کپ‘ کھیلیں گے۔
اظہر علی نے آخری مرتبہ 2019 میں وائٹ بال کرکٹ انگلینڈ ہی میں کھیلی تھی جہاں انہوں نے سمرسیٹ کی نمائندگی کی تھی۔

رواں سال کاؤنٹی ون ڈے ٹورنامنٹ ’رائل لندن کپ‘ اگست میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ اظہر علی رواں سال ووسٹرشائر کی جانب سے فرسٹ کلاس سیزن بھی کھیل چکے ہیں۔

اس حوالے سے کاؤنٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سابق پاکستانی کپتان لسٹ اے سیزن کے معاہدے میں توسیع پر رضامند ہوگئے۔